کرناہ میں آج ’یوم ِٹیٹوال ‘منایاگیا

فوج کے زیر اہتمام رنگا رنگ سلسلہ وار تقاریب منعقد
پیر زادہ سعید
کرناہ //کرناہ میں آج ٹیٹوال ڈے منایا گیااور اس کیلئے بھارتی فوج نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ٹیٹوال ڈے سے ایک دن قبل ہی سرحدی علاقے میں چہل پہل اور رونقیں بحال ہوئی ہیں، شکتی وجے برگیڈ کی جانب سے پروگرام کو یادگار بنانے کیلئے سلسلہ وار تقریبات کا منائی جا رہیہیں ۔سوموار کو دن کا آغاز چھمکوٹ سے ٹیٹوال تک ایک روڑ ریس سے شروع ہوا۔ جس میں 100 سے زائد مقامی افراد نے پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ٹیٹوال گرونڈ میں ٹیٹوال ڈے سے ایک دن قبل دیہی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہر عمر کے مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ دیہی کھیلوں کے مقابلوں میں ٹریکٹر کھینچنا، مرغا پکڑنا، کھو کھو اور بہت سے دیگر تفریحی کھیل شامل تھے۔ شام کو ٹیٹوال کی مقامی ٹیم اور بھارتی فوج کے جوانوں کے درمیان والی بال کا میچ کھیلا گیا۔اتنا ہی نہیں بلکہ سکولی بچے بھی پروگرام میں بڑھ چڑ کر حصہ لے رہے ہیں، نیولائٹ سکول چترکوٹ کرناہ اور آرمی گیڈویل سکول ٹیٹوال کے بچوں نے کل کے پروگرام کیلئے ری ہرسہل کی۔محکمہ زراعت کی جانب سے ٹیٹوال گرونڈ میں سٹال بھی نصب کئے گے ہیں جہاں کاشتکاروں کو نئی ٹیکنالوجی کے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ کل ٹیٹوال میں دن کی مناسبت سے ایک بڑی تقریب منعقد ہو گی جس میں فوج اور سیول انتظامیہ کے شرکت متوقع ہے۔