ایم سی رام بن نے ‘میری لائف میرا سوچھ شہر’

مہم کے تحت بیداری پروگرام کا انعقاد کیا
رام بن/میونسپل کونسل رام بن نے ‘میری لائف میرا سوچھ شہر’ مہم کے تحت شہر رام بن کے اندر مختلف وارڈوں اور اسکولوں میں بیداری پروگرام منعقد کئے۔اس مہم میں افسران اور اہلکاروں کے علاوہ مقامی لوگوں، طلباء اور بزرگ شہریوں کے ایک بڑے اجتماع نے شرکت کی۔ اس مہم کا مقصد گھر گھر کچرا اٹھانے کی خصوصی مہم چلانا تھا۔ ’میری لائف، میرا سوچھ شہر‘ ایک ایسا تصور ہے جس سے ایسی اشیاء کی پیداوار کو کم کیا جائے جنہیں ری سائیکل اور دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے، اور اس طرح ماحول کی حفاظت کی جا سکتی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ اس پندرہ روزہ پروگرام کے دوران رامبن شہر کے گھرانوں سے پلاسٹک کی اشیاء ، پرانی کتابیں، استعمال شدہ کپڑے اور جوتے کا ایک وسیع ذخیرہ رکھا جائے گا۔رام بن قصبہ میں بڑی تعداد میں طلباء کے علاوہ افسران، اہلکاروں، اساتذہ نے بھی صفائی کا عہد لیا۔