کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ

SRINAGAR, MAY 22 (UNI):- Union Minister Jitendra Singh speaking at the 3rd Working Group meeting, in Srinagar on Monday.UNI PHOTO-116U

یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:ڈاکٹر جتندر سنگھ
یو این آئی
سرینگر//وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کے روز کہا کہ کشمیر میں ہڑتال اب قصہ پارینہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب اس طرح کے پروگرام منعقد ہوا کرتے تھے تو ہمسایہ ملک کی جانب سے ہڑتال کی کال دی جاتی تھی لیکن آج کشمیر کی صورتحال اس کے برعکس ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے تین دہائیوں کی نامساعد حالات کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے ایس کے آئی سی سی میں جی ٹونٹی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ سری نگر میں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ماضی میں یہاں پر اس طرح کا کوئی پروگرام منعقد نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک پر کشش جگہ ہے اور یہاں کے قدرتی نظارے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں فلم انڈسٹری کے لئے کافی مواقعے دستیاب ہیں لہذا اس سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔مرکزی وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ جب کشمیر میں اس طرح کے پروگرام منعقد ہوا کرتے تھے تو اسلام آباد کی جانب سے ہڑتال کی کال دی جاتی تاہم آج ایسا نہیں ہے بلکہ یہاں کے لوگوں نے اس کلچر کو پوری طرح سے مسترد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہڑتال اب قصہ پارینہ بن گیا ہے اور لوگ بھی اب یہاں پر پر امن طورپر اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ نامساعد حالات کی وجہ سے کشمیر کے لوگوں کو کافی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے مزید بتایاکہ تین دہائیوں کے نامساعد حالات کی وجہ سے کشمیر کو کافی نقصان اٹھانا پڑا تاہم آج حالات بدل چکے ہیں، موجودہ وزیراعظم کی سربراہی میں جموں وکشمیر کافی آگے بڑھ چکاہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو اپنے بچوں کی مستقبل کی فکر کرنی چاہئے۔اس موقع پر سیاحت کے مرکزی وزیر جے کشن ریڈی نے کہا کہ کشمیر واقعی میں جنت کا ایک ٹکڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہاں فلم انڈسٹری کے لئے کافی وسائل موجود ہیں جس سے ہر ایک کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر میں جی ٹونٹی کا اجلاس تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے یہاں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے دستیاب ہونگے۔مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ کشمیر کے قدرتی نظارے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں اور یہ کہ ماضی میں یہاں پر اکثر فلموں کی شوٹنگ ہوا کرتی تھی اور مجھے یقین ہے کہ اس طرح کے پروگرام سے بالی ووڈ کے پروڈوسر یہاں پر فلموں کی شوٹنگ کے لئے آئیں گے۔