ماضی کے برعکس سر ینگر میں

SRINAGAR, MAY 22 (UNI):- Tourists with luggage on way to their hotels as authorities blocked the Dal Lake road leading to SKICC where the third G20 Tourism Working Group meeting began in Srinagar on Monday. UNI PHOTO-46U

روز مرہ کا کام حسب معمول جاری
سرینگر//جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے پیش نظر سری نگر میں سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پائین شہر میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔تاہم اس بار پہلی دفعہ یہ دیکھنے کو ملا ہے کہ ماضی کے برعکس سری نگر میں سبھی کاروباری ادارے اور بڑے مارکیٹ معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں اور وہاں پر لوگوں کی بھیڑ بھی نظر آرہی ہے۔اطلاعات کے مطابق سری نگر میں جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے لے کر ایس کے آئی سی سی تک کا علاقہ فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا ہے۔جی ٹونٹی مندوبین کو خصوصی گاڑیوں کے ذریعے سری نگر ہوائی اڈے سے ایس کے آئی سی سی پہنچایا گیا۔سیکورٹی انتظامات کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جھیل ڈل کے اردگرد علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ مارین کمانڈوز اور ایس ایس جی بھی لوگوں کے حرکات و سکنات پر نظر گزر رکھے ہوئے ہیں۔سٹی رپورٹر نے بتایا کہ سری نگر میں گرچہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاہم لوگوں کے چلنے پھرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں جبکہ سبھی مارکیٹ بھی معمول کے مطابق کھلے پڑے ہیں۔پائین شہر سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ ڈاون ٹاون میں گر چہ جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے تاہم سبھی تجارتی مراکزجن میں جامع مسجد ، مہاراج گنج، بہوری کدل ، راجوری کدل ، حول ، گوجوارہ ، صراف کدل اور دیگر بڑے تجارتی مراکز شامل ہیں میں معمول کا کاج پیر کے روز بھی جاری رہا۔