سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ایس ایس پی ریاسی کی نگرانی میں

مل سکول حسوت کے ایک سو طلباء کی مالی اعانت کی گئی
وزیر خان
مہور// جموں و کشمیر پولیس کے سوک ایکشن پروگرام کے تحت اور ایس ایس پی ریاسی امیت گپتا کی نگرانی میں ایس ایچ ا و چسانہ انسپکٹر ارون کول نے ریاسی ضلع کے چسانہ کے دور دراز افتادہ علاقہ کے گورنمنٹ مڈل اسکول حسوت کے 100 طلباء میں اسکول یونی فارم، بیگ، جوتے وغیرہ تقسیم کئے ہیں۔تقریب میں گورنمنٹ مڈل سکول حسوت کے ہیڈ ماسٹر نے شرکت کی اور مڈل سکول حسوت لال سنگھ، سکول کا عملہ، سرکردہ افراد، سرپنچ، پنچ اور علاقے کے دیگر عوامی نمائندے نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ او چسانہ نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگی میں اہداف طے کریں اور ان اہداف کو حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس دور دراز علاقوں کے طلباء کو کیرئیر کونسلنگ کے سلسلے میں ہر ممکن مدد اور رہنمائی فراہم کرے گی تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکیں۔ایس ایس پی ریاسی جے کے پی ایس امیت گپتا نے یقین دلایا کہ ضلع ریاسی کے دور دراز علاقوں کے ضرورت مند طلباء کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی اور عام طور پر عوام نے ضلع ریاسی کے دور دراز علاقوں کے غریب طلباء کو اس طرح کی مدد فراہم کرنے میں پولیس کی کوششوں کو سراہا اور ایس ایس پی ریاسی سے مزید درخواست کی۔ اور کہا کہ پولیس کے بہتر تعلقات عامہ کے لئے اور مستقبل کے کیریئر کے امکانات کے لئے طلبہ اور نوجوانوں کی توانائی کو بروئے کار لانے کے لئے مستقبل میں بھی اس طرح کی مزید تقریبات کا انعقاد ضلع میں کیا جانا چاہیے۔