تعلیمی زون بانہال کے کلسٹر ہنجہاہل میں کمیونٹی موبلائز یشن ریلی

کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ رہے،زیڈ ای او بانہال
بانہال // ایجوکیشن زون بانہال کے کلسٹر ہنجہال میں محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری انرولمنٹ مہم کے تحت سنیچر وار کو ہائی اسکول ہنجہال میں ایک انرولمنٹ مہم و بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کلسٹر کے مختلف اسکولوں کے اساتذہ، طلباء، مقامی عوامی نمائندوں اور والدین نے شرکت کی – اس موقع پر زونل ایجوکیشن آفیسر بانہال محمد شفع گیری، زونل ایجوکیشن پلانگ آفیسر روبینہ احمد بٹ اور ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول ہنجہال فیاض احمد شیخ کی قیادت میں منعقد ہ اس پروگرام میں والدین پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے بچوں کا سرکاری اسکولوں میں داخلہ کرائیں اور بچوں کے لئے سرکار کی طرف سے مہیا سہولیات کا فائدہ اْٹھائیں -انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کے لئے ضروری ہے اور اس کا بنیادی حق ہے اس لئے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہیں رہنا چاہئے – انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بچوں کو بہتر اور میعاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے محکمہ وعدہ بند ہیں اور سرکار سرکاری اسکولوں میں مزید سہولیات فراہم کر رہی ہے جس سے بچوں کو بے حد فائدہ پہنچ رہا ہے – مقررین نے مزید کہا کہ یہ انرولمنٹ مہم ایجوکیشن زون کے تمام کلسٹرز میں بھی چلائی جا رہی ہے تاکہ کوئی بھی بچہ ان پڑھ نہ رہے – اس موقع پر ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر لئے ہوئے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے – اس موقع پر ایجوکیشن زون بانہال کے افسران کے علاوہ مقامی سرپنچ اور پانچوں اپنی تقریر میں مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کا داخلہ سرکار ی اسکولوں میں کرائیں جہاں پر مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے اور کوئی بھی بچہ ان پڑھ نہ رہے –