مشترکہ یونیورسٹی داخلہ امتحان2023، جموں وکشمیرکے کل 87ہزار309اُمیدوار سرینگر میں ایک عارضی مرکززیرغور 24ہزار872کے مراکز باہر،62ہزار437اُمیدواروںکیلئے جموں وکشمیر میں امتحانی مراکز الاٹ

نیوزڈیسک
جموں//مشترکہ یونیورسٹی داخلہ امتحانCUET(UG)2023 میں شامل ہونے والے جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلباء وطالبات کیلئے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA)کی جانب سے جمعہ کویہ وضاحت کی گئی کہ جموں وکشمیرمیں 87ہزار309طلباء و طالبات نے مشترکہ یونیورسٹی داخلہ امتحان (CUET)میں شامل ہونے کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے ،جن کیلئے جموں وکشمیرمیں قائم کئے گئے12 امتحانی مراکز میں لیاجائے گا۔
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA)کی جانب سے19مئی کو جاری کردہ وضاحتی بیان میں مزید کہاگیاہے کہ جموں وکشمیرمیں CUETکیلئے جو12امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ،اُن میں سے سری نگرمیں 5،جموںمیں3،بارہمولہ میں 2اورسانبہ وپلوامہ اضلاع میں ایک ایک امتحانی مرکز ہوگا۔NATنے مزید کہاکہ جموں وکشمیرکے 18012 اُمیدواروں کاامتحان 21،22،23اور24مئی2023کولیاجائے گا جبکہ 44425 اُمیدواروں کاامتحان 25،26،27اور28مئی2023کولیاجائے گا،اوران 44425 اُمیدواروں کیلئے جموں وکشمیرمیں 15امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA)نے واضح کیاکہ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے جن اُمیدواروں کیلئے بیرون جموں وکشمیر امتحانی مراکز الاٹ کئے گئے تھے ،اب ایسے امیدواروں کی ضروریات اور جموں و کشمیر کے طلباء کی رسائی کو آسان بنانے کے لئے،NTA سری نگر میں ایک عارضی مرکز بنانے کے امکان کو تلاش کر رہا ہے۔ بیان میں مزید کیاگیاہے کہ یہ اقدامNTA زیادہ تر امیدواروں کو جموں وکشمیر میں واپس لانے کے قابل بنائے گا۔
تاہم، امیدواروں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اور کچھ امیدواروں کو اب بھی جموں وکشمیر سے باہرCUET(UG) لینا پڑ سکتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیرکے جن اُمیدواروںکو بیرون ریاستوںمیں مشترکہ یونیورسٹی داخلہ امتحان (CUET) میں شامل ہونے کیلئے امتحانی مراکز الاٹ کئے گئے ہیں ،اُن کی تعداد24ہزار872بنتی ہے۔