میونسپل کونسل پونچھ عملہ نے بس اڈہ سے غیر قانونی تجاوزات ہٹائیں

جے بی سنگھ
پونچھ//میونسپل کونسل پونچھ نے قصبہ پونچھ میں ناجائز تجاوزات کو ہٹایا ۔ ایگزیکٹیو افسر بلدیہ نے قصبہ کا تفصیلی دوری کرکے بازار کا معائنہ کیا ۔ اس دوران بس اڈہ پونچھ کے پاس سے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا۔ جانکاری کے مطابق چیف ایکزیکٹیو افسر محمد حنیف کے ہمراہ صفائی انسپکٹرعبدالرحمن بھی موجود تھے۔ انہوں نے سبھی غیر قرآنی تجاوزات کو ہٹایا اور کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے سخت ہدایات ہیں کہ کوئی بھی تجاوزات، کو ترقی کی راہوں میں ہائل ہیں ان کو معاف نہ کیا جائے۔ انہوں نے غیر قانونی تجاوزات کرنے والوں پر سختی برتی اور ان سے مستقبل میں ایسے غیر قانونی عمل سے باز رہنے کی ہدائت دی۔