بی ایم او گندوہ نے این ٹی پی ایچ سی جکیاسں کے کام کاج کا معائنہ کیا

ڈوڈہ//بلاک میڈیکل آفیسر گندوہ ڈاکٹر گھنشام سنگھ نے کل NT-پرائمری ہیلتھ سنٹر جکیاس کا دورہ کرکے کام کاج کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران بی ایم او نے اسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔بی ایم او نے مریضوں، عملے اور مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی اور صحت کی دیکھ بھال سے متعلق مختلف مسائل پر عوام سے رائے طلب کی۔
بی ایم او نے ریکارڈ اور حاضری کو بھی چیک کیا اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال اور اس کے ارد گرد صفائی ستھرائی کو برقرار رکھیں اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کریں۔بی ایم او کے دورہ کے دوران انچارج این ٹی پی ایچ سی جکیاس ڈاکٹر فرحت عباس اور ڈاکٹر پرویز احمد بھی موقع پر موجود تھے۔