بال آشرم پونچھ میں یوگا سیشن

پونچھ//جے بی سنگھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چودھری اور ضلع آیوش آفس پونچھ ڈاکٹر سنجے رینا کی ہدایت پر بال آشرم پونچھ میں یوگا سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
یہ تقریب ضلع سماجی بہبود محکمہ پونچھ کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ صبح سات بجے انچارج بال آشرم پونچھ کی موجودگی میں یوگا سیشن کا انعقاد محکمہ آیوش کے یوگا انسٹرکٹر طاہر احمد، امتیاز احمد، سورابجیت، جیونجوت سنگھ، سنجنا اور زاہدہ نے کیا۔
اس دوران دوران شرکاء کو یوگا کے فوائد کے بارے میں بتایا گیا اور اس کے جسمانی، سماجی اور ذہنی تندرستی کو بہتر بنانے میں کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ انٹرویو کے دوران یوگا انسٹرکٹر نے بتایا کہ ضلع پونچھ کا آیوش محکمہ آئندہ بھی ضلع پونچھ میں ایسے کئی یوگا سیشن منعقد کرے گا۔