ؕسرنکوٹ میں سرکاری رہائش گاہوں سے انخلاء مہم آٹھ کواٹروں کو خالی کروایا گیا تین دہائیوںکے زائد عرصہ سے لوگ ناجائز قابض تھے

امیرالدین زرگر
سرنکوٹ// سب ضلع سرنکوٹ کے صدر مقام پرتحصیل کمپلیکس سرنکوٹ کے قریب تیس سال سے زائد عرصہ سے لوگ سرکاری کواٹروں پر قابض تھے جنہیں خالی کرانے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے حکم نامہ جاری کیا۔
ڈی سی کی ہدایت پر ایس ڈی ایم سرنکوٹ کی نگرانی تحصیلدار، نائب تحصیلدار سرنکوٹ ،نائب تحصیلدار چندی مڑھ ،نائب تحصیلدار لسانہ ،ایس ایچ او سرنکوٹ ، محکمہ تعمیرات عامہ، مال کے عملہ جموں کشمیر پولیس و سی آر پی ایف اہلکار وں نے آٹھ رہائشی کوارٹروں کو خالی کرایا ۔
ان میں رہ رہے مکینوں کو پہلے ہی انخلاء کے نوٹس جاری کئے گئے تھے جس کی مدت مکمل ہونے کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ عرصہ دراز سے لوگ سرکاری کواٹروں میں ناجائز طریقے سے قابض بیٹھے تھے جن کو نکالنا انتظامیہ کی ضرورت تھی ۔یہ مہم انتظامیہ نے بڑی خوش اسلوبی اور خوشگوار ماحول میں شروع کی اور لوگوں نے خود اپنا کئی سالوں کا سامان نکالا اور گاڑیوں میں ڈال کر اپنے حقیقی رہائش گاہوںکی طرف روانہ کیا ۔
حکام کا کہنا ہے کہیں بھی اگر کوئی ناجائز تجاوزات ہو گی اسے بھی ہٹایا جائے گا اور سرکاری عمارتوں کو جلد خالی کرویا جائے گا تاکہ سرکاری عمارتوں کا صیح ڈھنگ سے استعمال کیا جا سکے اس وقت سینکڑوں ملازمین بہرون ریاستوں سے آے ہوئے ہیں ۔سرکاری عمارتیں ہونے کے باوجود کرایہ پر رہائش پذیر ہیں اور کئی ملازم دور دراز علاقوں ان ملازموں کی راحت کے لئے سرکار نے سرکاری عمارتوں پر ناجائز قابضین کو باہر کا راستہ دکھایا۔