جون سے سمارٹ پاور میٹر صارفین پری پیڈ موڈ میں ٹیرف ادا کریں گے

نیوزڈیسک
سرینگر//محکمہ بجلی نے صارفین پر بجلی گراتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے ماہ جون سے وادی کے ان علاقوں میں پری پیڈ موڈ پر صارفین کو بجلی فراہم کی جائے گی جہاں پر سمارٹ میٹر نصب کئے جاچکے ہیں ۔ کے پی ڈی سی ایل نے کہا ہے کہ سمارٹ میٹر والے علاقوں میں صارفین کو اب پیشگی رقم جمع کرنے ہوگی اور تب جاکر انہیں بجلی فراہم کی جائے گی ۔ انہوںنے بتایا کہ اگر کوئی گھرانہ ہر ماہ 3500 روپے کی بجلی استعمال کرتا ہے، تو وہ اس قیمت کی حد میں بل وصول کرے گا۔ کے پی ڈی سی ایل کے چیف انجینئر جاوید یوسف ڈار نے کہا کہ وہ رقم کی پہلے سے ادائیگی کر سکتے ہیں اور ایس ایم ایس اور اسمارٹ بی ایس ایپ کے ذریعے اپنے استعمال کے بارے میں اپ ڈیٹس حاصل کریں گے۔انہوںنے بتایا کہ وادی کے ہر کونے اور ہر علاقے میں سمارٹ بجلی میٹر نصب کئے جائیں گے جس کے تحت صارفین کو بہتر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔