ڈی سی پونچھ میں دیگواراورملدیالاں میں افتتاح کیا
جے بی سنگھ
پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری نے پنچایت دیگوار ملدیالاں میں کسان رابطہ مہم کے پانچویں مرحلے کے تحت تین روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔ یہ اسکیم حکومت کی جانب سے محکمہ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد بیداری، تربیت اور توسیع کے ذریعے کسانوں کی آمدنی کو مختلف مرکزی اور جموں وکشمیر می سیکٹر سکیموں کے تحت دوگنا کرنا ہے۔ اس موقع پر چیف ہارٹی کلچرآفیسر پونچھ سنجیو کمار، چیف ایگریکلچر آفیسر راکیش کمار، چیف انیمل ہسبنڈری آفیسر پونچھ ڈاکٹر شیخ محمد یونس، ایل ڈی ایم جموں و کشمیر بینک پونچھ آشوتوش راج کول، برانچ منیجر جموں و کشمیر بینک اجوٹ آفتاب احمد، منظور احمد کے علاوہ سرپنچ دیگوار پرویندر سنگھ، گاؤں کے دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اس پروگرام کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے اس سکیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کسانوں، خاص طور پر نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بی اے کے ایس ایچ پورٹل پر خود کو رجسٹر کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں، جس سے وہ اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور اپنی معاشی حالت بہتر کر سکیں گے۔ چیف ہارٹیکلچر آفیسر/ڈی این او کسان سمپرک ابھیان سنجیو کمار نے کسانوں کو کسان سمپرک ابھیان کے مقصد کے بارے میں روشن خیال کیا۔ انہوں نے کسانوں کو ایچ اے ڈی پی کے تحت منظور شدہ مختلف منصوبوں اور زراعت اور دیگر متعلقہ شعبوں میں دیگر سکیموں سے آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس پروگرام میں کسانوں میں کے سی سی بھی تقسیم کی گئی، جس سے امید کی جاتی ہے کہ اس سے ضلع میں زرعی پیداوار اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ ضلع کمشنر نے دیگوار پنچایت میں لیموں کا پودا لگایا اور کسانوں اور عوام کو باغبانی کے شعبے کو اپنانے کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف باغبانی کو فروغ ملے گا بلکہ زراعت میں پائیدار طریقوں کو اپنانے کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔ کسان سمپرک ابھیان آنے والے سالوں میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے لئے گیم چینجر ثابت ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ اے ڈی پی کے تحت لاگو کئے جانے والے 29 منصوبے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ضلع کے ہر گاؤں کو دیہی خوشحالی کے مرکز کے طور پر دیکھا جائے، زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ جامع ترقی کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔ اس موقع پر پی آر آئی اور کسانوں پر زور دیا گیا کہ وہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں اور ضلع میں زرعی پیداوار اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے جہا کہ مجموعی طور پر یہ مہم کا آغاز پونچھ میں زرعی شعبے کی ترقی کی طرف ایک اہم قدم ہے، اور اس سے آنے والے سالوں میں کسانوں اور مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔