بارشی پانی لوگوں کے مکانات ودکانات میں داخل
طارق خان انقلابی
مینڈھر//بارشی پانی کے نکاس کا معقول نکاس نہ ہونے کے باعث مینڈھر گوہلد کے چاروں اطراف قصبہ مینڈھر میں جمع ہوگیا جس نے جھیل کی صورتحال اختیار کر لی۔
دکانوں اور رہائشی مکانوں کے اندر پانی گھس جانے کے باعث دکانداروں کابھاری نقصان ہوا۔ مقامی لوگوں نے اس پر برہمگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سرکار کی جانب سے لاکھوں روپے قصبہ کی تعمیر و ترقی کے لئے واگزار ہونے کے باوجود بھی آج تک نکاسی آب کا انتظام نہ ہوسکا۔ عوام کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی بار سیاسی لیڈران و متعلقہ انتظامیہ کے نونٹس قصبہ میں نالیالوں و دیگر بنیادی سہولیات کے بارے میں گزارش مگر بدقسمتی یہاں کے عوام کی یہ اج تک قصبہ مینڈھر کی عوام کو بنیادی سہولیات دستیاب نہ ہو سکی۔
ڈی ڈی سی ممبر انجینئرواجد بشیر خان ٹیکو نے قصبہ مینڈھر کے چاروں اطراف کا چکر لگا کر دوکانداروں سے ملاتی ہونے کے بعد جائزہ لیا۔ ڈی ڈی سی موصوف نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ قصبہ مینڈھر میں پانی کی نکاسی کے لئے کیلئے ماسٹر پلان بنایاجائے جس کی وجہ سے تعمیری طرقہ کار کے ساتھ نالیاں تعمیر ہوسکیں