جموں میں 19 جون سے ڈاکٹروں، دیگر طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ
نیوزڈیسک
جموں//ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سورسز جموں نے سالانہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر زچگی کی چھٹیوں اور طبی بنیادوں پر ملنے والی چھٹیوں کو چھوڑ کر 19 جون سے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی تمام چھٹیوں کو منسوخ کیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری ایک سرکیولر کہا گیا: ‘امر ناتھ یاترا 2023 کے پیش نظر، ما سوائے زچگی کی چھٹیوں اور طبی بنیادوں پر ملنے والی چھٹیوں کے، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تمام قسم کی چھٹیاں 19 جون سے منسوخ کر دی گئی ہیں’۔سرکیو لر میں تمام چیف میڈیکل افسروں، میڈیکل سپر انٹنڈنٹس اور بلاک میڈیکل افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ شری امر ناتھ یاترا شروع ہونے کے پیش نظر ڈاکٹروں اور دوسرے طبی عملے کی چھٹیوں کی درخواستوں کو منظور یا آگے نہ بھیجیں۔قابل ذکر ہے کہ سالانہ شری امرناتھ جی یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی۔62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔