جنوبی کوریا کے مندوب نے ڈانس کیا
سرینگر// سری نگر کے (ایس کے آئی سی سی) میں جی ٹونٹی اجلاس کے دوران غیر ملکی مندوبین اس وقت ناچنے پر مجبور ہوئے جب معروف ٹالی ووڈ اور آسکر ایوارڈ یافتہ ایکٹر رام چرن نے اسٹیچ پر ’ناٹو ناٹو‘ گانے پر ڈانس کیا۔یو این آئی اردو نامہ نگار نے بتایا کہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے دوران ایس کے آئی سی سی میں معروف ٹالی ووڈ ایکٹر رام چرن نے ناٹو ناٹو گانے پر ڈانس کیا۔اس موقع پر نارتھ کوریا کے مندوب نے بھی رام چرن کے ساتھ اسٹیچ پرآکر ڈانس کیا۔رام چرن نے اس موقع پر کہاکہ کشمیر واقعی میں جنت کا ایک ٹکڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہاں کے قدرتی نظارے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔ان کے مطابق کشمیر شوٹنگ کے لئے بہترین جگہ ہے لہذا سب کو یہاں پر آنا چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ اپنے والد کے ساتھ بچن میں یہاں آیا اور یہاں کے سیاحتی مقامات پر جاکر کافی خوشی محسوس ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میرے والد نے سال 1986 میں گلمرگ اور سونہ مرگ میں فلم کی شوٹنگ کی۔ان کے مطابق یہاں فلم ٹورازم کو بڑھاوا دینے کی ضرورت ہے جس سے یہاں کے فنکاروں کو بھی آگے بڑھنے کا موقع مل سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر واقعی میں جنت کا ایک ٹکڑا ہے اور جب بھی یہاں آنے کا موقع ملتا ہے تو عجیب کیفیت طاری ہوتی ہے۔