ملک کے ہر شہری کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی سرکار کا عزم سرکار نے ملک میں صحت کی دیکھ بھال کی طرف خصوصی توجہ دینے کی پالیسی اپنائی: وزیر اعظم

نیوزڈیسک
نئی دہلی //وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا ہے کہ سرکار ملک کے ہر باشندے کو بہتر طبی سہولیت فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے اور ملک میں صحت کی دیکھ بھال کیلئے کئی انقلابی نوعیت کے اقدامات اُٹھائے جاچکے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آیوش مان بھارت سکیم سے غریبوں کو مفت علاج فراہم ہورہا ہے جبکہ آیوشمان سکیم کے تحت غریبوں کو کم قیمت پرمعیاری ادویات فراہم کی جارہی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ نئی سہولیات جیسے ایمس، گوہاٹی اور میڈیکل کالجوں کا آغاز آسام اور پورے شمال مشرق میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ 9 سالوں میں شمال مشرق میں سماجی بنیادی ڈھانچے میں ڈرامائی بہتری کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کی ہے۔وزیر اعظم نے شمال مشرق میں 1,123 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پہلے ایمزکو وقف کرنے کے لئے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “شمال مشرق پہلے کی حکومتوں کے لئے دور تھا… ہم نے اسے قریب لانے کے لئے لگن کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ ایمس، گوہاٹی کیمپس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے نشاندہی کی کہ، شمال مشرق میں پچھلے نو سالوں میں سماجی بنیادی ڈھانچہ میں نمایاں بہتری ا?ئی ہے۔اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے مودی نے زور دے کر کہا کہ ہم اپنی پالیسیاں سب سے پہلے اہل وطن کی بنیاد پر بناتے ہیںلیکن اپوزیشن کریڈٹ کی بھوکی ہے اور کریڈٹ کے بھوکے لوگ قوم کو تباہ کر دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، “ہم لوگوں کے لیے ‘ سیوا بھاو’ کے ساتھ کام کرتے ہیں۔مودی نے عملی طور پر نلباری، ناگاوں اور کوکراجھار میں تین میڈیکل کالجوں کا بھی افتتاح کیا۔تینوں میڈیکل کالجوں میں 24 انڈرگریجویٹ شعبہ جات کے ساتھ 500 بستروں پر مشتمل ٹرسٹیری کیئر ٹیچنگ ہسپتال 100 سالانہ ایم بی بی ایس طلبہ کے انٹیک کے ساتھ شروع ہوں گے، جس سے آسام میں ایم بی بی ایس طلبہ کی کل تعداد 1500 ہوجائے گی۔انہوں نے 546 کروڑ روپے کے آسام ایڈوانسڈ ہیلتھ کیئر انوویشن انسٹی ٹیوٹ کی بنیاد بھی رکھی، جو ریاستی حکومت اور IIT گوہاٹی کی مشترکہ پہل ہے۔ آسام ایڈوانس کا مقصد طب اور صحت کی دیکھ بھال میں ایجادات اور اختراعات کو فروغ دینا، طب کے فرنٹیر ایریاز میں ہیلتھ کیئر کے ساتھ انجینئرنگ کی شادی کر کے کثیر الضابطہ تحقیق اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔ وزیر اعظم نے استفادہ کنندگان میں 1.1 کروڑ آیوشمان کارڈ کی تقسیم کا بھی آغاز کیا جو ان کارڈوں کے ساتھ پانچ لاکھ روپے تک کیش لیس ہیلتھ کیئر طبی علاج کے فوائد حاصل کر سکیں گے۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت نے کووڈ کے دوران جو رول نبھایا ہے وہ قابل تعریف اقدامات تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ سرکار ملک کے ہر شہری کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے۔