اُڑا ن نیوز
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں مرگن ٹاپ شاہراہ کو جمعے کے روز ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کشتواڑ میں مرگن ٹاپ روڈ کو سرکاری طورپر کھول دیا گیا ہے۔پی ایم جی وائی ایس عملے کی انتھک کوششوں سے سڑک پر موجود برف کو صاف کیا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اگلے ہفتے سے سڑک کو چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے گا۔ان کے مطابق شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کے بعد لوگوں کو راحت ملی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر مرگن ٹاپ روڈ کو مرحلہ وار طریقے سے گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے پوری طرح سے کھول دیا جائے گا۔