نیوزڈیسک
اودھم پور//اودھم پور ضلع میں جمعہ کو ایک فٹ برج گرنے سے کئی بچوں سمیت 80افراد زخمی ہو گئے۔اس دوران سبھی زخمی افراد کو فورہ طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ بیساکھی کی تقریبات کے دوران چنانی بلاک کے بین گاؤں کے بینی سنگم میں پیش آیا۔حکام نے بتایا کہ پل گرنے کے وقت بڑی تعداد میں لوگ اس پر موجود تھے۔جموں کے ڈویژنل کمشنر رمیش کمار نے بتایا کہ پل اوور لوڈنگ کی وجہ سے گر گیا کیونکہ حادثے کے وقت اس پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اور کوئی وجہ نہیں ہے۔حکام نے بتایا کہ پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو چنانی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ عہدیداروں نے مزید کہا کہ زخمیوں میں سے چار کو ضلع اسپتال ادھم پور لے جایا جا رہا ہے دور افتادہ چنانی بلاک میں ہونے والے نقصانات کو ظاہر کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہیں۔چنانی میونسپلٹی کے چیئرمین مانک گپتا کہتے ہیں، “کم از کم 80 لوگ زخمی ہوئے، جن میں سے 20-25 کی حالت نازک ہے۔ ہم نے 6-7 لوگوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کیا ہے۔ باقی یہاں چنانی میں ہیں اور طبی عملہ ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔