ترسیلی لائنیں سر سبز درختوں اور لکڑی کے کھمبوں کیساتھ لٹکی متعلقہ محکمہ کو ٹس سے مس نہیں

دانش اقبال
ڈوڈہ//ضلع ڈوڈہ کی پنچایت روتی پدرنہ میں بجلی کا نظام انتہائی خستہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔علاقہ میں بجلی کی ترسیلی لائنیں سر سبز درختوں اور لکڑی کے کھمبوں کی ساتھ باندھی گئ ہیں۔مقامی لوگوں غلام قادر دیو ،طارق احمد شکر ،جاوید احمد بٹ نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے ملازمین کی لاپروائی کی وجہ سے ان کےگھروں میں بجلی کا پہچانا سرسبز درختوں اور لکڑی کے کھمبوں کے بغیر نا ممکن دیکھائی دے رہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے کئی علاقوں میں بجلی کےکھمبے فرائم کئے گئے ہیں لیکن پنچایت روتی پدرنہ میں مزکورہ سہولیات ہی دستیاب نہیں کروائی گئی ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مزکورہ گائوں میں بجلی کی فراہمی کے لئے استعمال کے لئے سرسبز درختوں اور لکڑی کے کھمبے کسی بھی وقت انسانی جانوں کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ اس حوالے سے جب نمائندہ نے متعلہ مھکمہ کے جی ای سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ یہ میرا کام نہیں ہے آپ ضلع انتظامیہ سے بات کریں۔ جبکہ متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرئے۔