ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے نئے اے ٹی ایف کا افتتاح کیا منشیات کی لعنت کے خلاف جنگ لڑنے کا حلف اٹھایا

جے بی سنگھ
پونچھ//حکومت ہند کی جانب سے نئے منظور شدہ پچیس اے ٹی ایف میں سے ایک ضلع پونچھ کو بھی ملی ہے، جس کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت نے پونچھ میں ایس ایس پی پونچھ روہت بسکوترا، چیف میڈیکل افسر پونچھ انیس الطاف نبی اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ راجہ سکھدیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ ڈاکٹر ذوالفقار احمد کی موجودگی میں کیا۔ انہوں نے اس موقع پر پونچھ کے لوگوں کو اس مرکز کے موصول ہونے پر اہلیان پونچھ کو مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مذکورہ افسران اور دیگر ملازمین کے ہمراہ منشیات کے خلاف کام کرنے کا حلف بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حلف صرف ملازمین یا افسران کیلئے نہیں ہے بلکہ یہ سبھی کیلئے ہے، کیوں کہ منشیات کی لعنت نوجوان نسل کو بالخصوص پونچھ جیسے سرحدی علاقہ کے نوجوانوں کو، جہاں روزگار بھی نہیں ہے، لوگ معاشی طور پر کمزور ہیں بہت لازمی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے بھی منشیات کی لعنت کے خلاف جدوجہد کرنے کی اپیل کی۔