سرنکوٹ بفلیاز سڑک انتظامیہ کی عدم توجہی کی شکار بارش کی وجہ سے سڑک کی حالت مزید خراب ،انتظامیہ ٹس سے مس نہیں

امیرالدین زرگر
پونچھ //سرنکوٹ بفلیاز سڑک کی تعمیر اب لوگوں کے لئے کسی مصیبت سے کم نہیں ہے گزشتہ رات سے علاقہ میں ہلکی بارش شروع ہوئی جو لگاتار دیر شام تک جاری رہی جس سے سڑک کی حالت مزید خراب ہو چکی ہے وہاں گاڑیوں کا چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے مرزا موڑ رتیاں پسیاں ننیارہ محلہ درابہ کالا نالہ دروگیاں دندیاں و بفلیاز کے علاوہ کئی مقامات پر سڑک بارش کی وجہ ناقابل استمعال ہو چکی ہے ان مقامات پر سڑک کی حالت نہایت ہی ابتر ہو چکی ہے بارشوں کی وجہ سے سڑک پر پھسلن پیدا ہوئی ہے درابہ مستاندرہ دروگیاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں وایا فضل آباد سے ہو کر بفلیاز سے ہوتے ہوئے گھر جانا پڑتا ہے اور پورا دن سفر میں ہی گذر جاتا ہے مذکورہ سڑک پر پھسلن کی وجہ سے کوئی بڑا خادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مطلقہ ٹھیکیدار ہر روز کا چالیس لیٹر ڈیزل اور ایک جے سی بی مشین کا خرچہ کمپنی سے لیے رہے ہیں لیکن زمینی سطح پر سڑک کی کشادگی کا کام میں سست روی سے کیا جا رہا ہے۔مذکورہ سڑک دریا سرن کے بلکل قریب ہے اور سڑک دریا سے بہت اونچائی پر ہے اگر خدانخواستہ کوئی خادثہ پیش آ جائیتو یقینی طور گاڑی دریا سرن میں ٹھہرے گی اور جانی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے مقامی لوگوں نے انتظامیہ پر عدم توجہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اگر خواب غفلت میں مبتلا نہ ہوتی تو سڑک کی تعمیر کچھ ہو چکی ہوتی ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی نمائندے بھی اپنے مفاد میں مصروف ہیں عوام کی طرف کوئی توجہ نہیں مزکورہ سڑک کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اراضی مالکان طلباء￿ مریض ملازمین سب پرشان ہیں۔ سڑک کی حالت خراب ہونے سے جام لگ جاتا ہے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مودبانہ گزارش کی ہے مذکورہ مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے