پونچھ پولیس نے منشیات فروش کوگرفتارکیا

جے بی سنگھ
پونچھ//منشیات کی لعنت کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے، ضلع پولیس پونچھ نے شہر پونچھ سے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ جانکاری کے مطابق تھانہ پونچھ کی ایک پولیس پارٹی سب انسپیکٹر اشتیاق احمد کی سربراہی میں شہر میں ساڑھے تین بجے کے قریب معمول کے مطابق گشت/ناکا ڈیوٹی پر تھی کہ پولیس پارٹی قاضی موہڑہ کے علاقے میں پہنچی تو ایک شخص کی غیر معمولی حرکت دیکھی جس کا پیچھا کیا گیا۔ بی ایڈ کالج کے قریب پولیس پارٹی نے اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 612 گرام چرس پاؤڈر جیسی مادہ پر مشتمل تھیلا برآمد ہوا، جس کی شناخت اخلاق احمد ولد محمد بشیر ساکن وارڈ نمبر ایک پونچھ کے طور پر ہوئی۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ پونچھ میں مقدمہ زیر دفعہ 8/20 NDPS ACT کے تحت درج کیا گیا ہے۔ گرفتاری/ بازیابی انسپکٹر رنجیت سنگھ راؤ ایس ایچ او پونچھ نے پی ایس آئی ارون سنگھ کی مدد سے کی، جس کی نگرانی انچارج ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر شفیق احمد اور ایڈیشنل ایس پی پونچھ مشیم احمد چودھری نے کی جبکہ معاملہ کی مجموعی نگرانی ایس ایس پی روہت بسکوترا نے کی۔