انسداد تجاوزات مہم :جموں میں ڈی ڈی سی کونسلرگرفتاری معاملہ بھلیسہ کے چلی پنگل میں لوگوں کاانتظامیہ کے خلاف احتجاج

عارف ملک
بھلیسہ//جموں کے ملک مارکیٹ میں انسداد تجاوزاتی مہم پر جہاں شدید احتجاج ہوا اور پولیس و مشینوں پر پتھروا بھی ہوا وہیں ڈی ڈی سی کونسلر کاہرہ معراج ملک بھی مظاہرین کی حمایت میں احتجاج پر اتر آئے جس کے بعد پولیس نے پتھراؤ کرنے پر ڈی ڈی سی کونسلر سمیت آٹھ افرد کو ہراست میں لیا. سنیچر کے روز پیش آئے اس معاملہ کے بعد ڈی ڈی سی کونسلر سمیت آٹھ افرد کو گرفتار کرلیا گیا. ادھر بھلیسہ کے چلی پنگل میں ڈی ڈی سی کونسلر کی گرفتاری پر ان کے چاہنے والوں و دیگر سیاسی جماعتوں سے جڑے لوگوں نے بھٹیاس میں ایک پرامن احتجاج کیا جس میں مظاہرین نے ڈی ڈی سی کونسلر کی فوری رہائی کا انتظامیہ سے مطالبہ کیا. سماجی کارکن محمد اسحاق ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یو ٹی انتظامیہ انسداد تجاوزات سے پہلے ہی غریب لوگوں پر ظلم ڈھا رہی ہے اور پھر اس ظلم کی آواز اٹھانے والوں کے خلاف مقدمے درج کئے جارہیں ہیں. انہوں نے کہا کہ معراج ملک نے لوگوں کے حق کے بارے میں بات کی تھی جس کا سلہ ان کو سلاخیں ملی جو انتہائی افسوس کن ہے. ایک اور سماجی کارکن فرید احمد نے کہا کہ معراج ملک جو ہمیشہ غریب لوگوں کی آواز اجاگر کرتے ہیں اور جموں کے ملک مارکیٹ میں بھی انہوں نے لوگوں کے حق کے لیے ہی احتجاج میں شامل ہوئے تھے لیکن ان کی آواز کو دبانے کے لیے انتظامیہ نے انہیں گرفتار کیا. مظاہرین نے انتظامیہ سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور اور انتظامیہ کو یہ انتباہ دیا ہے کہ اگر فوری طور پر معراج ملک کو رہائی نہیں ملی تو عوام بھلیسہ سڑکوں پر اتر کر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرے گی.