ایس پی رام بن نے اکھڑہال کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا مختلف مقامات پر عوامی میٹنگوں کاانعقادکیا،مسائل پرتبادلہ خیال

بشیر عزیز ملک
رام بن//پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ (PCPG) کے اجلاس پولیس پوسٹ اکھڑال کے مختلف مقامات پر منعقد ہوئے۔ اس میٹنگ کی صدارت ایس پی رامبن موہتا شرما آئی پی ایس کے ساتھ ایس ڈی پی او بانہال نثار احمد کھوجا، ایس ایچ او رامسو انسپکٹر نعیم الحق اور آئی سی پی پی اوکھڑہال پی ایس آئی سنیل کمار نے کی۔ پی سی پی جی کی میٹنگز پوگل، آلینباس سینابھاتھی اور پرستان میں منعقد کی گئیں جن میں پولیس پوسٹ کے دائرہ اختیار میں آنے والے عام علاقہ کے نمائندوں اور معززین نے شرکت کی۔بات چیت کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل کو اٹھایا۔ چیئرنگ آفیسر نے شکایات کو تحمل سے سنا اور اس کے بعد انہیں یقین دلایا کہ ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور علاقے کے لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور ان کے جلد ازالے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مسائل اٹھائے جائیں گے۔ چیئرنگ آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی پولیسنگ پر توجہ مرکوز کی اور لوگوں سے درخواست کی کہ وہ علاقے میں منشیات کے استعمال سے متعلق معلومات فراہم کریں اور ملک دشمن عناصر کی نشاندہی کریں جو ہمیشہ پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور قانون کو برقرار رکھنے میں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی درخواست کی گئی۔ پوگل پرستان کے عوام نے ایس پی رام بن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایسی میٹنگ کا انعقاد کیا اور پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا پل بنایا۔ میٹنگز کے شرکاء نے سماجی برائیوں سے نمٹنے کے لیے پولیس کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کمیونٹی انٹریکشن میٹنگز میں سہولت فراہم کرنے میں پولیس کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ پوگل پارستان کے عوام نے مستقبل میں بھی باقاعدہ میٹنگز کرانے کی درخواست کی۔