مانٹھوڑی گائوں سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم لوگوں نے مسجدکے لینٹرکیلئے مکسرمشین کندھوں پراُٹھاکرپہنچایا

اڑان ڈیسک

ڈوڈہ //ضلع ڈوڈہ کے گائوں مانٹھوڑی میں رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی پریشانیوںکاسامناکرناپڑرہاہے لیکن انتظامیہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے اپنی پریشانیوں کاذکرکرتے ہوئے اُڑان کوبتایاکہ رابطہ سڑک ہرعلاقہ کیلئے بنیادی ضروری ہوتی ہے لیکن یہاں کے لوگوں کیلئے انتظامیہ کی طرف سے رابطہ سڑک تعمیرنہیں کی گئی ہے اور اکیسویں صدی میں بھی عوام بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گائوں کے لوگوں نے مسجدکی تعمیرکیلئے مکسرمشین لانی تھی لیکن سڑک نہ ہونے کی وجہ سے میلوں پیدل کاندھوں پرمکسرمشین کواُٹھاکرلوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت ،مکسرمشین گائوں میں پہنچائی ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ سے پرزورمانگ کی ہے کہ مانٹھوڑی گائوں کیلئے رابطہ سڑک تعمیرکی جائے۔

http://https://www.facebook.com/DailyUdaan/videos/355193030162279