روزنامہ اُڑان کے نامہ نگار عارف ملک کو صدمہ والدہ ماجدہ انتقال کرگئیں، ادارہ اُڑان کا اظہار ِ تعزیت

ڑان نیوز
بھلیسہ//ضلع ڈوڈہ کے علاقہ بھلیسہ سے روزنامہ اُڑان کے نامہ نگار عارف ملک کی والدہ ماجدہ طولیل علالت کے بعدانتقال کرگئیں۔ 44سالہ فریدہ بیگم ایک ماہ سے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں زیر علاج تھیں جہاں جمعرات کواِس دُنیا فانی سے رحلت فرماگئیں۔اُن کی جسد ِ خاکی کو جموں سے آبائی گاؤں ملک پورہ بھلیسہ لے جایاگیا جہاں شام 11بجے تجہیز وتدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ میں کئی سیاسی ،سماجی ، ادبی ودینی شخصیات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی۔مرحومہ کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار برائے ڈوڈہ اشتیاق ملک بھلیسی کی پھوپھی بھی تھیں۔پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ مرحومہ کے خاوند پہلے ہی اِس دُنیا فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔ ادارہ اُڑان نے عارف ملک کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے سوگوارن کنبہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ مدیر اعلیٰ اقبال کاظمی کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں منیجنگ ایڈیٹر تنویر احمد خطیب، ایگزیکٹیو ایڈیٹر الطاف حسین جنجوعہ، سب ایڈیٹر طارق ابرار، ادارہ کے سنیئر رکن اور لے آؤٹ ڈیزائن ایڈیٹر ایم شفیع میر، ویڈیو ایڈیٹر دانش اقبال، سنیئرڈیزائنرخالد بن لطیف، سرکولیشن انچارج رشید شیخ اور اکبر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ِ ثواب کے لئے دُعامغفرت کی گئی اور لواحقین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیاگیا۔ اقبال کاظمی نے کہاکہ پورا ادارہ دُکھ کی اِس گھڑی میںعارف ملک ودیگر سوگواران کنبہ کے ساتھ برابر کاشریک ہے اور دعاگو ہے کہ مرحومہ کو جوار ِ رحمت میں جگہ عنایت ہو۔ عامل اُردو صحافیوں کی نمائندہ تنظیم انجمن اُردو صحافت جموں وکشمیر نے بھی عارف ملک کی والدہ ماجدہ اور اشتیاق ملک کی پھوپھی کی وفات پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ انجمن صدر ریاض ملک نے تعزیتی پیغام میں کہاکہ ’’اللہ تعایٰ سیدعا ہے کہ وہ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان خاص کر عارف بھائی کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق سے نوازے آمین۔ دُکھ کی اس گھڑی میں انجمن کا ہر فرد اپنے ساتھی کے غم میں برابر کا شریک ہے، میں اپنی اور انجمن کے جملہ ارکان کی طرف سے عارف بھائی سے تعزیت و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ سے دعا گو ہوں کہ وہ مرحومہ کے حسنات قبول فرمائیں اور سیئات کو درگزر فرما کر درجات میں بلندی عطا فرمائے‘‘۔