فوج کے زیراہتمام ڈوڈہ پریمئر لیگ میں32ٹیموں نے حصہ لیا فرنڈس کرکٹ کلب روتی پدرنہ نے یونائٹڈ بھرت کو 9وکٹ سے شکست دی

دانش اقبال
ڈوڈہ//اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں فوج کی 10آر آر کی جانب سے پنچایتی سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹ ڈوڈہ پریمئر لیگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میںالگ الگ پنچایتوں سے 32ٹیموں نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ کے بدھ کے روز فرنڈس کرکٹ کلب روتی پدرنہ اور یونائٹڈ بھرت کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں بھرت ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔پہلی اننگ کے دوران یونائٹڈ بھرت 91رن پر ہی آل آئوٹ ہو گئی۔یونائٹڈ بھرت کی جانب سے آیان نے 33بنائے۔اور فرنڈس کرکٹ کلب روتی پدرنہ کے کپتان جاوید بٹ نے ایک اوور میں تین وکٹ حاصل کی۔فرنڈس کرکٹ کلب روتی پدرنہ نے 5ہی اوور میں میچ کو اپنے نام کیا جس میںصدام بٹ نے 42رن بنائے اور نعیم الحق نے 33رن اپنی ٹیم کیلئے بنائے۔یونائٹڈ بھرت کے گیند باز ادریس نے ایک وکٹ حاصل کی۔جس میں مین آف دی میچ نعیم الحق کو قرار دیاگیا۔فرنڈس کرکٹ کلب روتی پدرنہ نے کرکٹ لیگ منعقد کرنے پر بھارتی فوج کا شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے پسماندہ و دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں کے ہنر میں مزید نکھار لانے کیلئے فوج کی جانب سے مثبت و قابل سراہنا اقدامات کئے جا رہے ہیں۔