تھنہ منڈی نجی اسکول کے کورونا مثبت32طلبا اور اُن کے والدین کے دوبارہ ٹسٹ لئے گئے

نثار خان
تھنہ منڈی //صحت عملہ کی ایک ٹیم نے کویڈ کیئر سینٹر پلانگڑ کا دورہ کیا جہاں پر تھنہ منڈی کے نجی اسکول ، جہاں گذشتہ روز 32طلبا کے کورونا ٹسٹ مثبت پائے گئے تھے، کے دوبارہ سے ٹسٹ لئے گئے۔ طلبا کے ساتھ ساتھ والدین کے بھی ٹسٹ لئے گئے۔ٹیم میں سی ایم او ڈاکٹر شمیم بھٹی، ڈپٹی سی ایم او راجوری ، بی ایم او ڈاکٹر نگینہ، ڈی ڈی سی ممبر عبدالقیوم میر، چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل میر، تحصیلدار تھنہ منڈی ساہل شاہ اور ایس ایچ او تھنہ منڈی چوہدری فرید وغیرہ شامل تھے۔ پلانگڑ میں ہی اِن بچوں کو قرنطین کیاگیاہے جن میں32بچیاں اور10بجے ہیں۔ حکام کے مطابق بدھ کے روز اُن کے دیگر رشتہ داروں وپڑوسیوں کے بھی ٹسٹ لئے جائیں گے جوکہ حالیہ دنوں اِن کے رابطے میں آئے۔