ڈگری کالج سرنکوٹ میں حب الوطنی کے نغموں کا آن لائن مقابلہ

ڈگری کالج سرنکوٹ میں حب الوطنی کے نغموں کا آن لائن مقابلہ
یوٹی سطح کے مقابلے میں مختلف اداروں کے 14طلبا نے حصہ لیا
اُڑان نیوز
سرنکوٹ //ہندوستان کے 75ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں ’آزادی کا امرت مہا اُتسو ‘تقریبات کے سلسلہ میں ڈگری کالج سرنکوٹ میں حب الوطنی کے نغموں کا آن لائن مقابلہ منعقد ہوا۔ فزیکس، سماجیات اور تاریخ شعبہ جات کے اشتراک سے منعقدہ یوٹی سطح کے مقابلے میں ڈگری کالج سرنکوٹ ، ڈگری کالج پونچھ ، ڈگری کالج مینڈھر ، ڈگری کالج اکھنور اور رضا العلوم اسلامیہ ہائی اسکول پونچھ کے کل 14 طلباءنے حصہ لیا۔ جس میں ڈگری کالج سرنکوٹ سے فارغ التحصیل سرتاج خان ، مسرور حسین کاظمی اور مقصود احمد ڈگری کالج سرنکوٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ ڈگری کالج مینڈھر سے سمیرا جبین اور طاہرہ جبین نےد وسری جبکہ ڈگری کالج سرنکوٹ کے محمد الیاس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ شعبہ زولوجی کے سربراہ پروفیسر سرشاد حسین ،شعبہ اردو کے سربراہ ڈاکٹر خلیل احمد شعبہ فزیکس کے سربراہ پروفیسر وسیم الحق نے ججوں کے فرائض انجام دیئے ۔ ڈگری کالج پونچھ کے شعبہ انگریزی کے پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کالس ، شعبہ سیاسات کے سربراہ ڈاکٹر نصیر احمد کالس بھی موجود تھے۔ اِس پروگرام کے کنوئنر پروفیسر سرشاد حسین تھے جنہوں نے استقبالیہ پیش کیا۔ تقریب کا اہتمام کالج پرنسپل ڈاکٹر جسبیر سنگھ کی زیر نگرانی ہوا۔ ڈاکٹر مسرت جبین ، پروفیسر عافیہ زمان ، شوکت علی مسٹر معروف احمد بھی موجود تھے۔ پروفیسر وسیم الحق نے شکریہ تحریک پیش کی۔