خطہ پیر پنجال کے اُمیدواروں کی شاندار کارکردگی

انگریزی، اُردو اور پبلک ایڈمنسٹریشن میں اسسٹنٹ پروفیسروں کی سلیکشن
خطہ پیر پنجال کے اُمیدواروں کی شاندار کارکردگی
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی طرف سے گذشتہ روز محکمہ اعلی تعلیم میں اُردو، پبلک ایڈمنسٹریشن اور انگریزی مضامین کے اسسٹنٹ پروفیسروں کی سلیکشن لسٹ جاری کی گئی جس میں خطہ پیر پنجال بالخصوص ضلع پونچھ کے اُمیدواروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔دونوں اضلاع سے مجموعی 14اسسٹنٹ پروفیسر سلیکٹ ہوئے ہیں جن میں سے 11کا تعلق پونچھ سے ہے۔انگریزی میں آٹھ اسسٹنٹ پروفیسر پونچھ وراجوری سے منتخب ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ طاہر محمود ولد محمد شفیع قریشی سکنہ سانگلہ سرنکوٹ ، رومی ڈار ولد طارق محمود ڈار سکنہ پوشانہ سرنکوٹ، عدنان علی شاہ ولد افتخار حسین شاہ سکنہ پمروٹ سرنکو ٹ (RBA)، سمینا خان دختر محمد اسلم خان سکنہ گاو¿ں گلوتہ مینڈھر، محمد طاہر امین خان ولد محمد امین خان سکنہ دھار گلون بالاکوٹ (ALC)،لیاقت علی ولد برکت حسین سکنہ منکوٹ ، شائستہ یاسمین دختر محمد اشرف نعمانی وارڈ نمبر17محلہ جرنیلی حویلی پونچھ (ST)اور ایس سی میں ورون آریہ کھیم راج سکنہ لمبیڑی نوشہرہ (SC)شامل ہیں۔انگریزی میں اسسٹنٹ پروفیسروں کی کل 86نشستوں تھیں جن میں موزوں اُمیدوارنہ ملنے کی وجہ سے بہت ساری نشستیں خالی بھی رہی ہیں۔پبلک ایڈمنسٹریشن کی کل 13آسامیاں تھیں جن میں ایس ٹی زمرہ میں ضلع راجوری کے کوٹرنکہ سے تعلق رکھنے والے محمد عارف احمد ولد محمد یوسف سلیکٹ ہونے میں کامیاب ہوئے۔ اُردو میں اسسٹنٹ پروفیسر کی 05آسامیاں تھیں جن میں راجوری پونچھ کی شاندار کارکردگی رہی ہے۔ اوپن زمرہ میں شاہدہ نواز دختر منیر حسین سکنہ شیندرہ حویلی پونچھ پہلے اوراعجاز حسین شاہ ولد مقبول حسین شاہ سکنہ کلر کٹل سرنکوٹ دوسرے نمبر پر رہے۔آر بی اے میں محمد علی شہباز ولد مرزا کرامت حسین سکنہ بہروٹ تھنہ منڈی اور ایس ٹی میں لیاقت علی ولد عبدالحفیظ سکنہ کیری سولکی تحصیل کالاکوٹ بطور اسسٹنٹ پروفیسر اُردو منتخب ہوئے۔خطہ پیر پنجال کی سیاسی وسماجی شخصیات ، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی ممبران نے مذکورہ کامیاب اُمیدواروں کو مبارک بادی پیش کرتے ہوئے کہاکہ اُن کی کامیابی پر پورے خطہ کو فخر ہے اور وہ دیگر ہزاروں خواہشمند تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے باعثِ تحریک ہیں۔