امریکہ ہندوستان کو عالمی طاقت مانتا ہے :امریکی وزیر خارجہ

امریکہ ہندوستان کو عالمی طاقت مانتا ہے :امریکی وزیر خارجہ
واشنگٹن// امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیونے سنیچر کو ہندوستان کی عوام کو 74 ویں یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی اور امریکہ ہندوستان کوایک عالمی طاقت اور اپنا اچھا دوست مانتاہے ۔پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’جیسا کہ میں اس سال پہلے بھی کہا تھا کہ امریکہ اور ہندوستان ایک دوسرے کو تکثیری جمہوریت، عالمی طاقت اور اچھے دوست کے طور پردیکھتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے 73 برس پہلے آزادی حاصل کرنے سے لے کر اب تک دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ جمہوری وراثت اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔