ایس ایس بی اہلکار کی بندوق سے اچانک گولی نکلی

ایس ایس بی اہلکار کی بندوق سے اچانک گولی نکلی
محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی ناظمہ کا ڈرائیور زخمی
سرینگر//محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سید سحرش کا ڈرائیور ایک سشسترا سیما بل (ایس ایس بی) اہلکار کی بندوق سے اچانک نکلنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے جواہر نگر علاقے میں گورنمنٹ کوارٹرس میں ہفتے کے روز ایک ایس ایس بی اہلکار کی سروس رائفل سے اچانک گولی نکل گئی جس سے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی ناظمہ ڈاکٹر سید سحرش کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت غلام نبی کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس بی اہلکار کی بندوق سے گولی نکلنے کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گولی پہلے دیوار کو اور اس کے بعد ڈرائیور کو لگی۔دریں اثنا ڈاکٹر سید سحرش نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘سرکاری رہائش گاہ پر ایک گارڈ کی بندوق سے اچانک گولی نکلنے کا واقع پیش آیا۔ ڈرائیور غلام نبی زخمی ہوئے۔ وہ زیر علاج ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ میں ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔ ہم سب ٹھیک ہیں، آپ تمام کی فکر مندی کی مشکور و ممنوں ہوں’۔یو این آئی