میلاد اور نگرکیرتن کے جلوس ساتھ ساتھ

جموں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے مناظر
میلاد اور نگرکیرتن کے جلوس ساتھ ساتھ
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//جموں میں 21نومبر بروز بدھ کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے مناظر دیکھنے کو ملے جب ایکطرف فخرموجودات،خاتم النبین ،رسول رحمت حضرت محمدمصطفےٰ احمدمجتبےٰ ﷺ کے یوم ولادت باسعادات کی مناسبت سے میلاد کے جلوس برآمد ہوئے تووہیں دوسری سکھ طبقہ کی طرف سے گورو نانک کے یومِ پیدائش ’گرپرب‘کے پیش نظ

رنگر کیرتن کا الشان جلوس نکالا۔مرکزی عیدگاہ ریزنڈنسی روڈ جموں کے علاوہ جموں شہر اور مضافات کی بیشتر مساجد میں عید میلاد النبی کی مناسبت سے روح پرور تقاریب منعقد ہوئیں۔ بٹھنڈی، سنجواں، نروال بالا اور چھنی ہمیت میں ایک عیدمیلاد النبی کاجلوس نکالاگیا جس میں کثیر تعداد میں بزرگوں، نوجوانوں نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں سبز پرچھم اٹھائے تھے۔ کچھ نوجوانوںنے اسلامی جھنڈوں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی پرچھم بھی اٹھارکھے تھے۔ادھرنیوپلاٹ،جانی پور ،بیلی چرانہ، بشیر بستی، نکی توی وغیرہ علاقوں سے بھی عید میلاد کے بڑے جلوس برآمد ہوئے جس میں ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ سرکار کی آمد مرحبہ، سرکار کی آمد مرحبا کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے گئے۔راستوں میں مختلف مقامات پر ہندو اور سکھ طبقہ کی طرف سے کھانے پینے کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے، ساتھ ہی مسلم بھائیوں کو غیر مسلمانوں نے اس دن کی مبارک باد دی۔دریں اثناءصوبہ جموں کے کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن، ریاسی، پونچھ، راجوری، کٹھوعہ، سانبہ اور جموں شہر کے مضافات میں بھی روح پرورجلوس میلادبرآمدہوئے ،جن میں ہزاروں عاشقان رسول بشمول دینی مدارس میں زیرتعلیم وتربیت بچے مخصوص لباس زیب تن کرکے شامل ہوئے ۔ ادھرگردواری رانی چاند کور گمٹ جموں سے سکھ برادری نے نگرکیرتن کا جلوس نکالا جوکہ جیول چوک، بکرم چوک سے ہوتے ہوئے نانک نگر گردوارا تک پہنچا۔ اس دوران سکھ طبقہ کے نوجوانوں نے گتکا ، تلوار بازی کے علاوہ بہادری کے زبردست کرتب پیش کئے۔نگر کیرتن میں راگی جھتہ اورسنت بھی شامل تھے جوکہ کیرتن جلوس کے دوران گربانی کا ورد کر رہے تھے۔مختلف مقامات پر مسلم اور ہندو¿ طبقہ کی طرف سے بھی مشروبات وحلوہ کے اسٹال لگائے تھے۔