کشتواڑ میں بھاجپالیڈران کی ہلاکت کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرے

Jammu: BJP State President Ravinder Raina (L) with former J & K dy chief minister Kavinder Gupta addresses a press conference, in Jammu on Wednesday, June 20, 2018. (PTI Photo) (PTI6_20_2018_000056B)

کشتواڑ میں بھاجپالیڈران کی ہلاکت کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرے
متعدد سیاسی ، سماجی، تجارتی تنظیموں کی مذمت، واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرانے کی مانگ
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//خطہ چناب کے قصبہ کشتواڑ میں نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی سکریٹری انیل پریہار اور ان کے بھائی اجیت پریہار کی ہلاکت کے خلاف صوبہ جموں کے مختلف حصوں بالخصوص سرمائی دارالحکومت جموں میں جمعہ کے روز بی جے پی، وی ایچ پی، بجرنگ دل اور آر ایس ایس کی جانب سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اس دوران جموں، رام بن اور ادھم پور میں کچھ بازار بند رہے۔سرمائی دارالحکومت جموں میں بھاجپا کے علاوہ مختلف تنظیموں بشمول بجرنگ دل، وی ایچ پی اور آر ایس ایس کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور ’پاکستان ہائے ہائے‘ اور ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگائے۔ اس دوران شہر میں چند ایک بازار بند بھی رہے۔ کچھ سڑکوں پر احتجاجی کارکنوں کی جانب سے ٹائر بھی جلائے گئے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی
بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر نے کچی چھاو¿نی جموں میں پارٹی ریاستی صدر انیل پریہاور اور اس کے بھائی اجیت پریہار کی گذشتہ شب کشتواڑ میں جنگجوو¿ں کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف حتجاج کیاگیا۔ پارٹی ریاستی نائب صدر پرمود کپاہی، پورنیما شرما، ایم ایل اے جموں ایسٹ راجیش گپتا، آل مورچہ ریاستی انچارج منیش شرما، ایم ایل سی وبودھ گپتا، سریندر امبردار، ریاستی صدر مہلا مورچہ رجنی سیٹھی، ضلع صدر بلدیو سنگھ بلوریہ، آیودھیہ گپتا، چند جی بھٹ اور دیگر سنیئرلیڈران نے احتجاج کے دوران گہرے غم وغصہ کا اظہار کیا۔ احتجاج کا اہتمام بھارتیہ جتا پارٹی یوا مورچہ ریاستی صدر وکاس چوہدری کے زیر اہتمام کیاگیا۔ پنڈت پریم ناتھ ڈوگرہ بھون سے کچی چھاو¿نی چوک تک سینکڑوں ورکروں نے احتجاجی مارچ نکالا اور مارے گئے لیڈران کی روں کی شانتی کے لئے دعا کی۔ مظاہرین نے پاکستان کاپتلا بھی نذر آتش کیا۔ پرمود کپاہی نے کہاکہ یہ حملہ خطہ میں قوم پرست طاقتوں کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی ورکروں کے حوصلوں کو پست کرنے کی ناکام کوشش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ احتجاجی مظاہروں کے حاشئے پر بی جے پی ایم ایل سی وبود گپتا نے خطہ چناب میں ولیج ڈیفنس کمیٹیوں کو مزید مضبوط کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا ’جنگجوو¿ں نے چھپ کر کاروائی انجام دی ہے۔ نوے کی دہائی میں ہمارے کارکنوں اور لیڈران نے قربانیاں دیں جن کی وجہ سے خطہ چناب میں امن کی فضا لوٹ آئی تھی۔ وی ڈی سیز کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ نئے وی ڈی سیز بنانے کی ضرورت ہے۔ خطہ چناب میں جہاں جہاں سے فوج ہٹائی گئی تھی، وہاں وہاں فوج کو واپس بلایا جانا چاہیے۔ جہاں جہاں سے پولیس کی چوکیاں ہٹائی گئی تھی، وہاں ان چوکیوں کو دوبارہ قائم کیا جانا چاہیے‘۔ بی جے پی ایم ایل اے راجیش گپتا نے کہا کہ پریہار براداران کو جموں میں دہشت پیدا کرنے کے لئے مارا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا ’انیل پریہار کشتواڑ کے ایک نامی گرامی لیڈر تھے۔ پاکستان کو یہاں کے بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات پسند نہیں آئے، اس کے چلتے دہشت پیدا کرنے کے لئے ہمارے لیڈر کو مارا گیا‘۔ دریں اثنا پریہار برادران کی ہلاکت کے خلاف صوبہ جموں کے کچھ علاقوں میں جمعہ کو بازار بند رہے۔ دریں اثناءبی جے پی ریاستی صدر راویندر رینہ، مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ ، رکن پارلیمان جگل کشورشرما، سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کاویندر گپتا، بی جے پی ریاستی جنرل سیکریٹری(آرگنائزیشن)اشوک کول، ریاستی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر نریندر سنگھ، یودویر سیٹھی، ایم ایل اے سنیل شرما، پارٹی ریاستی نائب صدر پون کھجوریہ، سابقہ وزیر بالی بھگت ، ایم ایل سی رمیش اروڑہ،چوہدری وکرم رندھاوا، ایڈیشنل پبلسٹی سیکریٹری ارون چبر نے کشتواڑ میں جاکر انیل پریہاور اور اجیت پریہار کی آخری رسومات میں شرکت کی۔
جموں بار ایسو سی ایشن

????????????????????????????????????


کشتواڑ میں بی جے پی لیڈران اجیت پریہار اور انیل پریہار کی نامعلوم بندوق برداروں کے خلاف جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کی کال پر جموں ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ میں معمول کا کام کاج معطل رہا۔ ضلع کورٹ کمپلیکس جانی پور جموں احاطہ میں وکلاءنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی وکلاءنے ریاست میں جاری ملک مخالف اور عسکری سرگرمیوں کی کڑے لفظوں میں مذمت کی۔ بار صدر بی ایس سلاتھیا نے اس موقع پر وزیر اعظم ہندنریندر مودی اورریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے پرزور دیا ہے کہ ریاست میں عسکریت پسندی کے خاتمہ کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں اور پر امن ماحول کو یقینی بنایاجائے۔ بار ایسوسی ایشن کے صدر بی ایس سلاتھیہ نے کہا کہ انیل پریہار اور ان کے بھائی اجیت پریہار قوم پرست لوگ تھے اور اس کے پیش نظر عدالتوں میں وکلاءکی جانب سے کام کاج معطل رکھا گیا ۔ ان کا کہنا تھا ’جموں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنا کام کاج معطل رکھا ہے۔ جن کا قتل ہوا ہے، وہ قوم پرست لوگ تھے۔ ہم قوم پرست لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم ریاستی گورنر اور مودی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے حملہ آور عناصر پر لگام کسی جائے۔ انہیں یہ یقینی بنانا چاہیے کہ یہاں ملی ٹینسی دوبارہ جنم نہ لے‘۔ بار ایسوسی ایشن کے ایک وکیل نے کہا ’ صوبہ جموں کی تمام عدالتوں میں آج کام کاج بند ہے۔ یہ قتل لوگوں کو ڈرانے کے لئے کیا گیا ہے۔ ہم جموں میں ملی ٹینسی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہماری گورنر سے اپیل ہے کہ جموں میں موجود جنگجوو¿ں کو ختم کیا جائے نہیں تو ہم ان کو ماریں گے‘۔ انہوں نے مانگ کی کہ قومی تفتیشی ایجنسی(NIA)جیسی مخصوصی تحقیقاتی ایجنسی سے کشتواڑ واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے۔ جموں بار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صوبہ جموں کی اودھم پور، کٹھوعہ، سانبہ، آر ایس پورہ، بشناہ اور بھدرواہ مفصل عدالتوں میں بھی کام کاج معطل رہا ۔
نیشنل پینتھرز پارٹی
نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفےسر بھےم سنگھ نے دو بھائیوں انل پرےہار اور اجیت پرےہارکو جموں کے شمال مشرق میں 215 کلومیٹر کی دوری پر واقع ان کے آبائی شہر کشتواڑ میں کل شام دہشت گردوں کے ذرےعہ سفاکانہ قتل کئے جانے پر گہرا دکھ کا اظہار کیا۔ پنتھرس سربراہ نے مرحومےن کوخراج عقیدت پیش کےا اور اپنی اور نیشنل پینتھرس پارٹی کی طرف سے نئی دہلی میں نوجوان وکیل برادری کے ساتھ ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندستان کے ان دو نوجوان شہریوں کی موت نہاےت دکھ دےنے والی اور ناقابل برداشت ہے۔پروفےسربھےم سنگھ نے ریاستی حکومت سے خاص طور پر جموں و کشمیر پولیس سے مسٹر انل پرےہار کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی پر وضاحت کا مطالبہ کیا، کیونکہ وہ 2008 سے جب وہ کشتواڑ پنتھرس ضلعی صدر تھے، حفاظتی کور کے زمرے میں رجسٹرڈ تھے۔انہوں نے 2008 اسمبلی انتخابات میں پنتھرس پارٹی کے امیدوار کے طور پر الےکشن بھی لڑا تھا۔ ذرائع کے مطابق مسٹر انل پرےہارسےکورٹی کور مےں تھے، لیکن ” مجھے حیرت ہے کہ جب انل اور اس کے بھائی کو عوامی مقام پر گولی مارکر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تو ان کے سکیورٹی گارڈ کہاں تھے۔ اس سوال کا جموں و کشمیر پولیس کی ہداےت کے تحت کام کر رہے سےکورٹی گارڈوں کو جواب دےناہو گا۔ ” انہوں نے اس معاملے کی گورنر سے جانچ کرانے کی درخواست کی ۔نئی دہلی میں وکلاءاور سیاسی کارکنوں کے اجلاس مےں انل پرےہار کو خاص طور پر جموں و کشمیر میں ان کی منفرد خدمات کے لئے خراج عقیدت پیش کےا گےاجہاں انہوں نے اتحاد اور ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ مکمل وابستگی سے لوگوں کی خدمت کی۔ انل ایک عظیم دوست تھے، جو انسانیت دوست کے ساتھ ساتھ سیکولر بھی تھے اور انہوں نے مذہب، ذات یا طبقہ کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کردی۔ ہم نے ایک عظیم دوست، ایک محبت سے بھر ہوئے انسان اور اس کے بھائی کو کھو دیا ہے۔ اس تعزےتی اجلاس میں دونوں بھائیوں کی روح کو جنت مےں سکون کے لئے بھگوان سے دعا کی گئی اور ان کے کنبہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس دکھ کی گھڑی میں صبر و تحمل سے کام لےنے کی اپیل کی۔
ٹیم جموں
ٹیم جموں نے بی جے پی ریاستی سیکریٹری انیل پریہار اور اس کے بھائی اجیت پریہار کی عدم شناخت افرادکے ہاتھوں بیہمانہ قتل کی کڑے لفظوں میں مذمت کی ہے۔ٹیم جموں کے چیئرمین زور آور سنگھ جموال نے انتظامیہ سے کہا ہے کہ فوری طور پر مجرموں کی شناخت کی جائے تاکہ لوگوں میں اعتماد بحال ہو۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عام عوام بالخصوص اقلیتی طبقہ میں عدم تحفظ ہے لہٰذا فوری طور کشتواڑ خطہ میں امن بحال کیاجائے۔
چیمبر آف کامرس
جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(جے سی سی آئی)صدر راکیش گپتا نے چیمبر ہاو¿س میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس بلائی جس میں گذشتہ روز جنگجوو¿ں کی طرف سے کشتواڑ قصبہ میں شہری ہلاکتوں کی کڑے لفظوں میں مذمت کی گئی۔ راکیش گپتا نے چیمبرآف کامرس کی طرف سے مقتول انیل پریہار اور اجیت پریہار کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے گورنر ستیہ پال ملک سے اپیل کی وہ اس معاملہ میں اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم صادر کریں اور قاتلوں کا پتہ لگانے کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کا بھی حکم صادر کیاجائے۔انہوں نے انتظامیہ کو متنبہ کیاکہ شہری ہلاکتوں کو بلالحاظ ذات، پات ، رنگ ونسل اور مذہب کسی بھی قیمت پر بردداشت نہیں کیاجائے گا۔ پریس کانفرنس میں راجیش گپتا سنیئر نائب صدر، راجیو گپتا جونیئر نائب صدر اور خزانچی آشو گپتا بھی موجود تھے۔
کانگریس
جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے گذشتہ شب کشتواڑ میں مشتبہ جنگجوو¿ں کی طرف سے بی پی لیڈر انیل پریہار اور ان کے بھائی اجیت پریہار کی ہلاکت کی پرزورمذمت کی ہے۔ایک بیان میںکانگریس ترجمان اعلیٰ راویندر شرما نے بھاجپا کے سنیئرلیڈر اور اس کے بھائی کی مذمت کرتے ہوئے اس پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔انہوں نے اس کو بزدلانہ حرکت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بظاہر یہ ایک منصوبہ بند کارروائی لگتی ہے جس کا مقصد خطہ میں امن وبھائی چارہ کو خراب کرنا اور لوگوں میں خوف ودہشت پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئے اور جلد سے جلد مجرموں کی شناخت کر کے یہ پتہ لگایاجانا چاہئے کہ اس کے پیچھے کون عناصر کارفرما ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیوں کو عسکریت پسندی اور ملی ٹینسی کے خاتمہ کے لئے مہم میں تیزی لانے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ سماج کے حساس طبقہ جات میں حفاظتی اقدامات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ شرما نے کہاکہ کانگریس پارٹی کا ہر لیڈر غمزدہ کنبہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مارے گئے بھائیوں کی روح کی شانتی کے لئے دعا گوہیں۔
جموں پرونس پیپلز فورم
جموں پرونس پیپلز فورم نے مہاراجہ ہری سنگھ مجسمہ توی کے پاس کشتواڑ میں بی جے پی لیڈر انیل پریہاور اس کے بھائی کی جنگجوو¿ں کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے واقعہ کی کڑے لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ قوم مخالف طاقتوں کی خطہ میں مذہبی اور سماجی تانے بانے کو غیر مستحکم کرنے اور پر امن ماحول کو خراب کرنے کی ناپاک کوشش ہے۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے فورم صدر پویتر سنگھ بھاردواج نے انتظامیہ پر الزام عائد کیاکہ پورے کشتواڑ وادی کے لئے عسکریت پسندوں کی طرف سے ایسی کارروائی انجام دینے کی خفیہ اطلاعات کے باوجود سیکورٹی کے معقول انتظام نہ کئے گئے جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے کہاکہ انیل پریہار پہلے سے ہی عسکریت پسندوں کی ہٹ لسٹ میں شامل تھا اور اس پر سال 1990میں ایک مرتبہ حملہ بھی ہوا تھا جس میں وہ بال بال بچا۔ انہوں نے گورنر سے اپیل کی کہ 17نومبر سے شروع ہورہے پنچایتی انتخابات کے پیش نظر کشتواڑ میں سیکورٹی صورتحال بہتر بنائی جائے۔ انہوں نے لوگوں سے آپسی بھائی چارہ، مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی بھی بنائے رکھنے کی اپیل کی۔
جموں مسلم فرنٹ
جموں مسلم فرنٹ نے گذشتہ شب کشتواڑ میں بھاجپا لیڈر اور اس کے بھائی کے قتل کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان کے مطابق جموں مسلم فرنٹ کی ایک تعزیتی میٹنگ گوجر نگر دفتر میں منعقد ہوئی جس میں اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کیاگیا۔ مقررین نے کہاکہ جموں صوبہ میں دو طبقہ جات کے درمیان دور یاں اور نفرتیں پیدا کرنے کی یہ ناکام کوشش کی گئی ہے۔ فرنٹ چیئرمین شجا ظفر اور صدر قاضی عمران نے کہاکہ ہلاکتیں انتہائی قابل مذمت ہیں اور گورنر کو کسی مرکزی تحقیقاتی ایجنسی سے اس کی تحقیقات کرانی چاہئے تاکہ سچ کو سامنے لایاجاسکے۔ انہوں نے اس کو بڑا سیکورٹی لیپس بھی قرار دیاہے۔ مسلم فرنٹ نے لوگوں سے امن وامان بنائے رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔ پریس بیان کے مطابق اجلاس میں رشید احمد، تنویر وانی، بشیر قریشی، محمد صدیق،قیصر احمد قریشی، بشیر چوہدری، محمد حسین ملک اور ایڈووکیٹ عنایت چوہدری بھی موجود تھے۔