کشتوار میں امن بحال کرنا ریاستی سرکار کی اولین ترجیح ہلاکتوںپر ہندو سے زیادہ مسلمان صدمے میں : منیر خان

نیوزڈیسک
سرینگر//ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (امن و قانون) منیر احمد خان نے کشتوار میں بی جے پی لیڈر انیل پریہار اور اس کے بھائی اجیت پریہائی کی بندوق برداروں کے ہاتھوں ہلاکت کے مابعد کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ کشتوار میں فی الوقت حالات قابو میں ہے اور سرکار کی اولین ترجیح ضلع بھر میں امن کی فضا کو بحال کرنا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (امن و قانون) منیر احمد خان نے کشمیرنیوز سروس کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت کشتوار میں حالات قابو میں ہے اور سرکار کی اولین ترجیح یہاں امن کی فضا کو بحال کرنا ہے۔اے ڈی جی پی نے بتایا کہ جیسے پہلے ہی پولیس سربراہ نے صاف کردیا ہے کہ بی جے پی لیڈران کی ہلاکت کے پیچھے جنگجوئوں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی لیڈران کی ہلاکت کو ہندئوں سے زیادہ مسلمانوں نے مذموم قرار دیا ہے جو اس بات کی روشن دلیل ہے کہ ضلع بھرمیں فرقہ وارانہ بھائی چارہ غالب ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈران کی ہلاکت پر ہندوئوں سے زیادہ مسلمانوں گہرے صدمے میں ہیں۔ بی جے پی لیڈر انیل پریہار ضلع میں معروف تھا۔ سرکار کی اولین ترجیح ضلع میں امن وقانون کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے اور پولیس اس سلسلے میں حالات کا باریک بینی سے جائرہ لے رہی ہے جو فی الوقت قابو میں ہے۔