وادی کے بالائی علاقے سفید چادر کی لپیٹ میں میدانی علاقوں میں ہلکی بارش سے معمولات درہم برہم

عمر رینہ
گاندربل//وادی کے بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی برفباری اور بارشوں کے نتیجے میں معمولاتی زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئی ہے جبکہ سرینگر لہہ شاہراہ دوسرے روز بھی گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بند رہی ۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز بھی وادی کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس کے سا تھ ہی پوری وادی سردی کی لپیٹ میں آگئی ہے، جبکہ درجہ حرارت میںنہایت کمی واقع ہوئی ہے ادھر، تازہ برفباری کی وجہ سے مغل روڈ سرینگر لہہ ،بانڈی پورہ گر یز شا ہرا ہیں گاڑیوںکی آ مدرفت کیلئے بند کر دی گئی ہے ،محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطا بق تین نومبر سے موسم ساز گار ہو گا تا ہم سردی جاری رہے گی ۔ادھر وادی بھر کے شہروں قصبوں میںلوگ گرم ملبو سات ،کوئلہ ،کانگڑیاں ،رسو ئی گیس خریدنے میںمصروف رہے ۔تفصیلات مطا بق جمعہ کے روز بھی وادی کے پہاڑی علاقوںجن میں سیاحتی مقام سونہ مرگ ،گگن گیر ،زو جیلا ،پانداس ،دراس ،مٹائن ،گمری ،منی مرگ،گریز کے پہاڑوں پر بھاری برفباری اور میدا نی علاقوںمیں وقفے وقفے سے بارش شروع ہو نے کے سا تھ ہی پوری وادی سردی لی لپیٹ میںآ گئی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میںنہایت کمی واقع ہوئی ہے ادھر پہاڑی علاقوںمیں برف باری ہو نے کہ وجہ سے مغل روڈ سرینگر لداخ شاہراہ بانڈی پورہ گر یزسڑک کو گاڑیوںکی آمدرفت کیلئے احتیاطی طور بند کردیا گیاہے۔ادھر جمعہ کے روز وادی کے بڑے شہروںقصبوںمیںلوگوںکی بڑی تعداد کوگرم ملبو سات ،کوئلہ ۔کانگڑیاں ،رسو ئی گیس، اوردیگر ایشاء خریدتے ہو ئے دیکھا گیا ۔