جسٹس ہانجورہ کے اعزاز میں الوداعیہ کا اہتمام

سر ینگر //جسٹس ایم کے ہانجورہ کے اعزاز میں کل ریاستی ہائی کورٹ کی طرف سے الوداعیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں چیف جسٹس ، جسٹس گیتامِتل ، جسٹس آلوک ارادھے ، جسٹس علی محمد ماگرے ، جسٹس تاشی ربستن ، جسٹس رشید علی ڈار، ایڈوکیٹ جنرل ڈی سی رینہ ، ریٹائرڈ جسٹس بشیر احمد کرمانی ، ریٹائرڈ جسٹس حسنین مسعودی ، ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرلز ، رجسٹر ار جوڈیشنل اکیڈیمی ایم وائی وانی ، پرنسپل ڈسٹرکٹ جج سری نگر محمد اکرم چودھری ، لأ سیکرٹری عبدالمجید اور رجسٹری اور بار کے ممبران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل نے جسٹس ہانجورہ کے دورمیں دئیے گئے فیصلوں اور انصاف کی فراہمی میں ان کے رول کو اُجاگر کیا ۔جسٹس ہانجورہ نے ایڈوکیٹ جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں اُن کے دور میں بار ممبران کی طرف سے پیش کئے گئے تعاون پر بھی اُن کا شکریہ ادا کیا۔