24

پینتھرز اسٹوڈنٹس یونین کا 1966کے شہید طلبا کو خراج عقیدت پیش

جموں//نیشنل پنتھرس اسٹوڈنٹس یونین (این پی ایس یو) 17اکتوبر، 2018کو 1966میں شہید ہوئے چار طلبا کی یاد میں 52 واں طلبا یوم شہید جموں کے جی جی ایم کالج میں منایاجہاں طلبا کی یاد میں یادگار قائم ہے ۔خیال رہے کہ تین طلبا برجن موہن شرما، سبھاش چندر اور گلشن ہانڈا پولیس کی فائرنگ میں سائنس کالج کے احاطہ میں 17اکتوبر، 1966کوشہید ہوئے تھے جبکہ ایک طالب علم سردار گرچرن سنگھ (پسو)18 اکتوبر1966 کو سٹی چوک ، جموں میں شہید ہوئے تھا۔پارٹی سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ کی قیادت میں پارٹی سنیئرلیڈران نے طلبہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔این پی ایس یو کی طرف سے ان شہید طلبا کی یاد میں ان کی یادگار پر صبح گیارہ بجے منعقد کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں