فیروز خان کی ویاس سے ملاقات

سرینگر//لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے چیئرمین وچیف ایگزیکٹو کونسلر فیروز احمد خان نے کل یہاں گورنر کے صلاحکار بی بی ویاس سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کرگل میں ترقیات کو فروغ دینے سے متعلق مختلف امور پر مشیر سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مختلف مشکلات کے بر وقت ازالے کی مانگ کی ۔ صلاحکار نے تمام مطالبات پر جلد سے جلد کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔