’بوتھ جیتا تو چناو جیتا‘،بھاجپا کا نیا انتخابی نعرہ

’بوتھ جیتا تو چناو جیتا‘،بھاجپا کا نیا انتخابی نعرہ
جموں وکشمیر میں پنچایت سے پارلیمانی انتخابات تک کلین سویپ کریں گے:اویناش کھنہ
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//بھارتیہ جنتا پارٹی نے مشن2019کے تحت ’بوتھ جیتا تو چناو¿ جیتا‘نیا انتخابی نعرہ دیتے ہوئے انتخاب جیتنے کے لئے تمام ترتوجہ بوتھ سطح پر مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اتوار کو یہاںجگت ریزاٹ تالاب تلو جموں میں منعقدہ پارٹی لیڈران، ورکروں کے ایک اہم اجلاس جس میں ریاست خاص طور سے صوبہ جموں کے کونے کونے سے سبھی لیڈران اور ورکران نے شرکت کی جس میں ورکروں کو چناو¿ی حکمت عملی بارے تفصیلی طور بتایاگیا۔لیڈران نے مرکزی سرکار کی طرف سے چلائی جارہی اسکیموں اور اب تک کئے گئے ترقیاتی کاموں کو زیادہ اجاگر کرنے اور ان پر توجہ مرکوز کرنے پرزور دیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی نائب صدر اور جموں وکشمیر میں پارٹی امور کے انچار ج اویناش رائے کھنہ نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر میں پنچایت سے لیکر پارلیمنٹ تک ہر الیکشن کے اندر بھاری کامیابی حاصل کریگی۔انہوں نے کہا”بی جے پی کے لئے یہ ہدف حاصل کرنا مشکل نہیں، صرف ہمیںپارٹی کے اندر بغیر کسی لالچ کے ذاتی مفادات کو درکنار رکھ کر ایک مشن کے طور پارٹی کی کامیابی کے لئے کام کرنا ہوگا“۔انہوں نے مزید کہا”یہ ہمارے لئے اطمینان بخش بات ہے کہ بی جے پی اس وقت کافی مضبوط ہے، پارٹی کیڈر میں کافی نظم وضبط ہے جبکہ اس برعکس ریاست کی دیگر علاقائی سیاسی پارٹیاںکئی وجوہات کی بنا پر اندرونی خلفشار کا شکار ہیں، ہمیں اسی کمزوری کا فائیدہ اُٹھاکراپنے مشن کی تکمیل کو یقینی بنانا چاہئے“۔کھنہ نے ورکروں پرزور دیاکہ پارٹی قومی صدر امت شاہ کے ساتھ جو بھی معاملات زیر بحث آئے تھے ،اُن پر سختی سے عمل کیاجائے ۔بی جے پی قومی نائب صدر نے کہاکہ بی جے پی سال 2019الیکشن کی تیاریوں کے دوران پارٹی کو بوتھ سطح پر مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ بوتھ اہم ترین جگہ ہے اس لئے یہاں پر تنظیم کی اکائی مضبوط ہونی چاہئے ہے جس میں تندہی، محنت کش ورکروز کو شامل کیاجائے گا تاکہ پنچایت سے لیکر پارلیمنٹ تک چناو¿ میں جیت یقینی بنائی جاسکے۔ انہوں نے پارٹی ورکروں سے کہاکہ اپنے اپنے علاقہ میں گاو¿ں اور محلہ سطح پر تمام معززشخصیات کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔ اس موقع پر اویناش رائے کھنہ نے پارٹی کے سنیئرترین لیدران کی عزت افزائی کی اور انہیں تنظیم کا اہم ستون قرار دیا۔ کھنہ نے شکتی کیندر پرمکھ کو پاور ہاو¿س قرار دیا جوکہ تمام بوتھوں پر اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بوتھ صدور سے کہاکہ وہ ’بوتھ جیتا تو الیکشن جیتا‘نعرہ بلند کیا۔بی جے پی ریاستی صدر راویند رینہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی قیادت والی مرکزی سرکار کی طرف سے کی گئی ترقی پر زیادہ توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ پارٹی نے ’سب کا ساتھ اور سب کا وکاس‘جونعرہ دیاتھااس پر عمل بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی صدر نے آنے والے پارلیمانی چناو¿ میں400نشستیں جیتنے کا ہدف رکھا ہے جس کو یقینی بنانے کے لئے ہمیں سخت محنت کرنی ہوگی۔ ست شرما نے ہربوتھ سطح پر 6پارٹی فیسٹیول منعقد کرنے پرزور دیا۔ انہوں نے ہراتوار کوہربوتھ سطح پر وزیر اعظم کے پروگرام’من کی بات‘کو سننے کا اہتمام کرنے کو کہا۔ اشوک کول نے تنظیمی امور پر روشنی ڈالی۔ اس میٹنگ میں پارٹی کے راستی صدر راویندر رینہ، سابقہ وزیر ست شرما، نائب صدور پرمود کپاہی، رجنی سیٹھی، اشوک کول، ڈاکٹر نریندر سنگھ اور پون کھجوریہ بھی موجود تھے