فقید المثال حفاظتی انتظامات کے بیچ 2975یاتریوں کا پہلا قافلہ وادی روانہ

فقید المثال حفاظتی انتظامات کے بیچ 2975یاتریوں کا پہلا قافلہ وادی روانہ
فوج نے کیا آپریشن شیوا کا آغاز
پہلی مرتبہ گاڑیوں میں ٹریکنگ چپس نصب، مصنوعی سیارے اور ڈرون کیمروں کا استعمال

جموں//فقید المثال حفاظتی انتظامات کے بیچ امرناتھ یاترا2018کا بدھ کے روز سرمائی راجدھانی جموں سے آغاز ہوا۔ شہر کے بیس کیمپ سے یاتریوں کاپہلا قافلہ گپھا میں درشن کے لئے روانہ ہوا۔علی الصبح بھگوتی نگرمیں واقع بیس کیمپ یاتری نواس سے ’بم بم بولے‘،’ہرہرمہادیو‘ اور ’جے با با برفانی‘ کے بلندنعروںکے بیچ پہلاقافلہ وادی کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔2975 یاتریوں پرمشتمل اس قافلے میں 2334 مرد، 520 خواتین، 21 بچے اور 120 سادھوو¿ں شامل تھے جنہیںجموں وکشمیر کے چیف سکریٹری بی وی آرسبھرامنیم اور گورنرنریندرناتھ ووہرا کے صلاحکاروںبی بی ویاس اورکے وجے کمارنے بدھ کو صبح صادق یاتری نواسن بیس کیمپ جموں سے ہری جھنڈی دکھا کروادی کی طرف روانہ کیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں، مذہبی وتجارتی تنظیموں کے لیڈران بھی موجود تھے۔

یاتری 57 بسوں، 52 ہلکی گاڑیوں اور4 موٹرسائیکلوں سمیت 113 گاڑیوں میں سوارہوکر وادی کی طرف روانہ ہوئے‘۔قافلہ کے ساتھ خصوصی بائیکرس سکواڈ اور سی آر پی ایف کی سریع الحرکت ٹیمیں بھی حصہ رہیں گی۔۔سیکورٹی فورسز کی متعدد بلٹ پروف گاڑیاں بھی یاتریوں کے قافلے کے ساتھ وادی کے لئے روانہ ہوئی ہیں۔ یاتریوں کی مدد اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے موٹر سائیکل سکواڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے‘۔ امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی کے انتظامات میں ٹریکنگ چپس، مصنوعی سیارے اور ڈرون کیمروں کا استعمال شامل ہے۔ یاترا کی تاریخ میں پہلی بار یاتریوں کی گاڑیوں پر ٹریکنگ چپ نصب کئے کئے کئے جارہے ہیں، جن کی مدد سے یہ باآسانی پتہ لگایاجاسکے گا کہ وہ کہاں پر ہیں۔
یاترا راستوں بالخصوص کشمیر شاہراہ پر یاتریوں کے قافلوں کی مصنوعی سیاروں اور ڈرون کیمروں کے ذریعہ نگرانی کی جائے گی۔ یاتریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کے علاوہ جموں وکشمیر کا گیٹ وے کہلائے جانے والے ’لکھن پور‘ سے لیکر امرناتھ گھپا تک سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کا عمل میں لائی گئی ہے۔ یاترا کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے یاترا روٹوں پر قریب 500 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کی 240 اضافی کمپنیاں تعینات کی جائیں گی، ہر کمپنی کم از کم ایک سو اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ بیس کیمپ جموں سے لیکر امرناتھ گھپا تک پیرا ملٹری فورسز بشمول سی آر پی ایف اور سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کی 200 سے زائد اضافی کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ شاہراہ کے علاوہ انتظامیہ نے لکھن پور سے پوتر امرناتھ گھپا تک قائم کئے جانے والے کیمونٹی کچنزمیں مشکوک نقل وحرکت پر نگاہ رکھنے کے لئے سی سی ٹی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق امر ناتھ یاتریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے فوج نے آپریشن شیوا شروع کیا ہے جس کے تحت بالہ تل اور پہلگام کے جنگلی علاقوںمیں بغیر پائلٹ جہازوں (ڈرون ) کے ذریعے نظر گزر رکھی جا رہی ہے۔ فوج نے یاتریوں کی حفاظت کیلئے ”اوپریشن شیوا “ شروع کیا ہے جس کے تحت پہلگام اور بالہ تل میں یاتریوں کی حفاظت کیلئے نہ صرف اضافی پولیس وفورسز کے دستے تعینات کئے گئے ہیں بلکہ جنگلی علاقوںمیں عسکریت پسندوں پر نظر گزر رکھنے کیلئے بغیر پائلٹ کے جہازوں (ڈرون ) کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے۔59روز تک جاری رہنے والی یاترا کے دوران عقیدتمندوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اوپریشن شیوا جاری رہے گا۔ سالانہ امرناتھ یاترا 26اگست کو رکشا بندھن کے تہوار کے موقع پرخصوصی پوجا کے ساتھ اختتام پذیرہوگی۔ یاد رہے کہ جنوبی کشمیرکے مشہورسیاحتی مقام پہلگام سے قریب 40 کلومیٹردورپہاڑی گپھا میں بھگوان شو سے منسوب برفانی عکس (شیولنگ)کے درشن کے لئے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں شردھالو کشمیر آتے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق26 جون تک تقریباً 2 لاکھ 11 ہزار 994 یاتریوں نے یاترا پر آنے کے لئے پیشگی رجسٹریشن کرائی ہے تھی۔
یاتریوں کی پیشگی رجسٹریشن مقرر شدہ بنک شاخوں، گروپ رجسٹریشن فیسلٹی اورہیلی کاپٹر ٹکٹوں کی بکنگ کے ذریعے عمل میں لائی گئی جوکہ پنجاب نیشنل بنک، جے اینڈ کے بنک اوریس بنک کے 440 مقررشدہ بنک شاخوں کے ذریعے یکم مارچ 2018 سے شروع کی گئی تھی۔سب سے زیادہ یاتری ا±تر پردیش، مہاراشٹر، پنجاب، ایم پی، گجرات، دہلی، راجستھان اورہریانہ ریاستوں سے متوقع ہیں۔گورنر کے صلاحکار بی بی ویاس نے یاترا کو ہری جھنڈی دکھانے کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یاتریوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ’اس مقدس یاترا کے لئے سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔ سیکورٹی ایجنسیوں اوردیگرمتعلقہ سرکاری محکموں کی طرف سے وقت وقت پرسیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ وہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ حکومت نے یاترا کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے ہیں‘۔جنوبی کشمیر میں سطح سمندرسے 13 ہزار 500 فٹ بلندی پرواقع امرناتھ گپھا کی طرف سے جمعرات سے وادی میں دو ماہ تک جاری رہنے والی سالانہ امرناتھ یاترا کا باقاعدہ آغاز جمعرات کو یاتریوں کی ننون پہلگام اوربال تل بیس کیمپوں سے روانگی کے ساتھ ہوگا۔