کانگریس کی حمایت تسلیم کرتے ہوئے راج بھون روانہ ہوئے کمار سوامی

بنگلورو: کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد وہاں کاسیاسی پارہ ساتویں آسمان پر ہے۔ کمار سوامی حکومت سازی کا دعوی پیش کرنے کے لئے راج بھون کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ بی جے پی کو اقتدار سے روکنے کے لئے کانگریس نے ایک نیا داو کھیلتے ہوئے جے ڈی ایس کو بلا شرط حمایت دینے کا اعلان کردیا ہے۔وہیں اب جے ڈی ایس کے ریاستی صدر کمار سوامی نے بھی کانگریس کی حمایت کو تسلیم کرلیا ہے اور اب وہ حکومت بنانے کے لئے گورنر سے ملاقات کرکے سرکار بنانے کا دعوی پیش کریں گے۔کانگریس کی حمایت تسلیم کرتے ہوئے راج بھون روانہ ہوئے کمار سوامیجے ڈی ایس کے ریاستی صدر کمار سوامی حکومت سازی کے لئے دعویٰ پیش کرنے کے مقصد سے راج بھون روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ کانگریس اور دو دیگر ممبران اسمبلی کی حمایت سے حکومت بنانے کے لئے اپنا عویٰ پیش کریں گے۔جے ڈی ایس، کانگریس اور دیگر دو ممبران اسمبلی کی میٹنگ بنگلور میں طلب کرلی گئی ہے۔ اب دونوں پارٹیوں کے ممبران اسمبلی بنگلور پہنچیں گے۔ کانگریس اور جے ڈی ایس کے 116 ممبران اسمبلی کے علاوہ ایک آزاد ممبراسمبلی اور ایک بی ایس پی ممبراسمبلی نے بھی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔اس سے قبل کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد اور کے سی وینو گوپال کو جے ڈی ایس سربراہ دیوگوڑا سے بات کرنے کے لئے بھیجا تھا، جس کے بعد سیاسی صورتحال میں تیزی کے ساتھ تبدیلی آئی۔ یہاں دوسرے اور تیسرے نمبر پر پہنچی کانگریس اور جے ڈی ایس نے بی جے پی کا وجے رتھ روکنے کے لئے ہاتھ ملالیا۔دوسری جانب بی جے پی کسی بھی حال میں حکومت بنانے کا موقع نہیں گنوانا چاہتی ہے۔ یدی یورپا نے پریس کانفرنس کے دوران کانگریس پر غیر اخلاقی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ کرناٹک کی عوام نے کانگریس کو مسترد کردیا ہے۔یدی یورپا نے کانگریس اور جے ڈی ایس کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیک ڈور کی سیاست کرنا غلط ہے اور عوام نے کانگریس مکت کرناٹک کے لئے ووٹ دیاہے۔ وزیراعلیٰ سدارمیا اپنی سیٹ بھی نہیں بچا پائے ہیں، ایسے میں وہ اقتدار کا مزہ لینے کے لئے غیر اخلاقی عمل سے گزررہے ہیں۔