تعلیم کو سیاست سے نہیں جوڑا جانا چاہئے بچوں کی سیکورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکولوں کو بند رکھنا پڑرہا ہے:وزیر تعلیم

اڑان نیوز
سرینگر//مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے ریاست کے وزیر تعلیم نے کہاکہ ”مجبوری اور بچوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ لیا جاتا ہے۔ شمالی ضلع کپواڑہ میںایک تقریب کے حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ریاست کے وزیر تعلیم چودھری زلفقار نے کہاکہ مسئلہ کشمیر سیاسی مسئلہ ہے اور اس کو صرف بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ اسکولوں اور کالجوں کو آئے روز بند رکھنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں چودھری ذوالفقار علی نے کہا کہ بچوں کی سیکورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکولوں کو بند رکھنا پڑرہاہے۔ انہوںنے کہاکہ مجبوری میں ایسا کیا جارہا ہے۔ چودھری ذوالفقار نے سیول سوسائٹی اور ذی عزت شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں آگے آئیں ۔ انہوںنے کہاکہ تعلیم کو سیاست سے نہیں جوڑا جانا چاہئے ۔