وادی کشمیر میں موسم کی غیر یقینی صورتحال سے لوگوں میں تشویش تازہ بارشوں ، تیز آندھی اور ژالہ باری کے نتیجے میںشمال و جنوب میں کسان و باغ مالکان پریشان

17SRNP3:- SRINAGAR, APRIL 17 (UNI) Umbrellas out in Srinagar as rains lashed across valley disrupting normal life in Kashmir on Tuesday.

اڑان نیوز
سرینگر//وادی کشمیر میں موسم کی غیر یقینی صورتحال کے بیچ منگل کو مسلسل دوسرے روز بھی بارشیں ہوئی جس کے نتیجے میں لوگوں کے چہروں پر ایک بار پھر مایوسی دیکھنے کو ملی ۔بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی معمول کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ۔میدانی علاقوں میں بارشوں سے درجہ حرارت میں یکا یک گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔موسمی صورتحال مسلسل ابتررہنے کی وجہ سے مالکان باغات ،میوہ بیوپاریوں اورزمینداروں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ وہ مختلف ضروری ادویات کاچھڑکاو نہ کرپانے کے ساتھ ساتھ کھیتوں اورباغات میں کھادوں کااستعمال بھی نہیں کرپائے ہیں،جس کے نتیجے میں فصلوں اورپھلوں کونقصان پہنچنے کااندیشہ لاحق ہواہے۔اْدھر موسمیاتی ماہرین نے آج سے موسمی صورتحال میں بہتری کی اْمیدظاہرکرتے ہوئے کہاکہ آنے والے24 گھنٹوں تک تک پیرپنچال کے آرپارمیدانی اورپہاڑی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کے علاوہ کچھ علاقوں میں تیزہوائیں چلنے اورژالہ باری ہونے کابھی امکان ہے۔موسم میں خوشگوار تبدیلی کے بیچ منگل کی صبح سے دوسرے دن بھی وادی میںپھر تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہواجس کی وجہ سے معمول کے درجہ حرارت میں پھر سے ایک بار کمی واقع ہوئی ۔ سرینگر سمیت وادی کے دوسرے علاقوں میںبعد دوپہر تک وقفہ وقفہ سے بارشیں ہوتی رہیں،بارشوں کے نتیجے میں معمول کی سرگرمیوں میں خلل پڑا ۔ تازہ بارشوں کے نتیجے میں شہر سرینگر کی اکثر و بیشتر سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلیں پیش آئیں۔نمائندے کے مطابق موسم کی غیر یقینی صورتحال نے وادی کے عوام کو ایک بار پھر مایوسی میں مبتلا کردیا جب منگل کی صبح سے ہی پوری وادی کشمیر میں تیز بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر وقفہ وقفہ سے جاری ہوا ۔ تیز بارشوں۔ شہر سرینگر کے سبھی بازاروں میں کاروباری سرگرمیوں پر بھی گہرا اثر پڑا۔نمائندے کے مطابق سرینگر کے علاوہ وادی کے دوسرے میدانی و بالائی علاقوں میں بھی تیز بارشیں ہوئی۔ جس کے نتیجے میں شمالی و جنو بی کشمیر کے اکثر و بیشتر ندی نالوں میں پانی کا بہاو تیز ہوگیا۔ اس دوران تازہ بارشوں کے نتیجے میں شہر سرینگر کی سڑکوں پر جگہ جگہ پانی کی کافی مقدا ر جمع ہوئی جس کے نتیجے میں لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ منگل کو دوسرے روز بھی پیرپنچال کے آرپار مطلع ابروآلود رہنے رہا جبکہ بعد دوپہر تک ہلکی بارشوں کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے نتیجے میں مالکان باغات اورزمیندار باغات اورکھیتوں میں نہیں جاسکے۔بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں غیرمتوقع طورکافی گراوٹ آئی ہے اوروادی بھر میں لوگ گرم ملبوسات کے ساتھ ساتھ گھروں میں روم ہیٹر اورکانگڑیاں استعمال کرنے پر مجبورہورہے ہیں۔ ادھر بارشوں اوربرف پگھل جانے کے بعد بالائی اورپہاڑی علاقوں میں زمین کھسک جانے اورپسیاں گرآنے کاسلسلہ جاری ہے ،جسکے باعث اوپری علاقوں میں پْرخطر صورتحال پائی جاتی ہے۔دریں اثناء موسمیاتی ماہرین نے بدھ سے موسمی صورتحال میں بہتری کی اْمیدظاہرکرتے ہوئے کہاکہ تب تک پیرپنچال کے آرپارمیدانی اورپہاڑی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کے علاوہ کچھ علاقوں میں تیزہوائیں چلنے کابھی امکان ہے۔