عمر عبداللہ امریکہ کی واشنگٹن یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار میں کشمیر مسئلہ کے حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے

اڑان نیوز
سرینگر//سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر عمر عبداللہ امریکہ کی معروف یونیورسٹی میں کشمیر پر منعقدہ ایک سیمینار The Path Forward On Kashmirپر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ امریکہ رواہ ہوگئے ہیں اور وہ وہاں کشمیر پر منعقدہ سیمینار میں خطاب کریں گے۔ سماجی رابطہ کی سائٹ ٹویٹر پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بہت ہی پرجوش ہوں کہ میں امریکہ کی معروف یونیورسٹی University of Washington Barkeleyمیں کشمیر پر منعقدہ ہورہے سیمینار میں خطاب کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں امریکہ کی جانب محوسفر ہوں اور یونیورسٹی میں ہورہے سیمینار پر خطاب کروں گا۔ انہوں نے لکھا کہ اس دوران مجھے بہت کچھ سننے اور دیکھنے کو ملے گا جس کے لیے میں کافی پرجوش ہوں۔