ہوٹل مالک کے قتل کے خلاف کشتواڑ میں مکمل ہڑتال پولیس نے کچھ ا فرار کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا

ذوالفقار علی
کشتواڑ// گزشتہ دیر شام مقامی ہوٹل کاروباری اشتیاق احمد ڈار کے گولی مار کر قتل کے خلاف قصبہ میں ہفتہ کے روز پر ہڑتال رہی جبکہ قاتلوں کو جلد کرنے کا مطا لبہ کر نے کے لئے پر امن مظاہرے بھی ہوئے ۔ قصبہ میں تمام کارو باری ادارے ، دوکانیں بند رہیں جبکہ ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہوا ۔ ۔واضح رہے کہ گزشتہ دیر شام اشتیاق احمد ڈار ولد غلام رسول ڈار سکنہ سیمنا کالونی کو اسلامیہ فریدیہ سکول کے عقب میں جامع مسجد کے قریب نامعلوم افراد نے سر میں گولی مار دی تھی جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی تھی ۔ گزشتہ شام بھی لوگوں نے اس سنسنی خیز قتل کے واقعہ کے خلاف کافی احتجاج کیا تھا ۔ ہفتہ کے روز اس کے خلاف قصبہ میں مکمل ہڑتال رہی اور دونوں طبقوں کی دوکانیں بند رہیں ۔ مقتول کے جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔ اس دوران جموں سے ایف ایس ایل کی ایک ٹیم کشتواڑ پہنچی جس نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور وہاں سے کچھ نمونے حاصل کئے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے ۔ اس معاملہ کی تحقیقات کے لئے اےک خصو صی تحقےقاتی ٹےم اےس پی کشتواڑ پر بےت سنگھ کی قےادت مےں تشکےل دی گئی تھی جس میں ڈی اےس پی آپرےشنز کشتواڑ،پراسکےوٹنگ آفیسر منصور شےخ ،انسپکٹر سمےر جےلانی ،اےس اےچ او کشتواڑ ،اےس اےچ او چھاترو انسپکٹر حاجی محمد بشےر شامل ہے ۔