سید اقبال حسین شاہ کی قیادت میں پی ڈی پی وفد کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

پرتپال سنگھ+رشید زرگر
پونچھ//سوموار کو وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی کے دورہ ¿ پونچھ کے دوران پی ڈی پی سرنکوٹ کے ایک وفد نے سید اقبال حسین شاہ کاظمی کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی اور مختلف مسائل کے حوالہ سے تبادلہ ¿ خیال کیا۔ سینئر پی ڈی پی لیڈر سید اقبال حسین شاہ کاظمی کی سربراہی میں پی ڈی پی سرنکوٹ کے وفد نے ڈاک بنگلہ پونچھ میں ان سے ملاقات کی اور سرنکوٹ میں عوامی نوعیت کے مختلف معاملات اور مطالبات سے انہیں آگاہ کیا۔ اس موقعہ پر سیداقبال حسین شاہ کاظمی کی جانب سے پیش کئے گئے متعدد مطالبات پر فوری کاروائی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے انہیں موقعہ پر ہی منظور کر لیا۔ وفد میں سینئر پی ڈی پی کارکنان و عہدے داران شامل تھے جن میں محمد ایوب شبنم،ایم این قریشی،ایڈوکیٹ راجا یاسر، مطلوب حسین شاہ بخاری،کبیر حسین قریشی،وحید حسین شاہ اور دیگران شامل تھے۔ تفصیلات کے مطابق اس موقعہ پر سید اقبال کاظمی کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات کی منظوری کا اعلان کیا۔ سرنکوٹ میں کھیل کا میدان نہ ہونے کے مسئلہ کے لئے وزیر اعلیٰ نے کھیل کے میدان کے لئے50لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا۔ اسی طرح2014ءکے سیلاب کی تباہ کاریوں کو دیکھتے ہوئے بفلیاز تا کلائی مختلف علاقوں میں حفاظتی باندھ اور دیگر کاموں کے لئے3کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سنئی میں دریا پر پل نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو آر پار جانے میں ہو رہی دقتوں کو دیکھتے ہوئے سنئی دریا پر پل کی منظوری کا اعلان کیا۔اسی طرح سنئی علاقہ میں ہی واٹر سپلائی اسکیم کا اعلان بھی کیا،۔ وزیر اعلیٰ نے وفد اور سید اقبال حسین شاہ کاظمی کے مطالبہ پر فضل آباد گاؤں کے لوگوں کو پینے کے پانی کی قلت کے حل کے لئے فضل آباد واٹر لفٹ اسکیم منظور کرنے کا بھی اعلان کیا۔وفد نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ مناسب انتظام اور عمارت نہ ہونے کی وجہ سے بفلیاز بلاک کے دفاتر کرائے کے مکانوں میں رکھے گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے بفلیاز میں ایڈمنسٹریٹو بلاک کی منظوری اور اس کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ مختلف سڑکوںکے مطالبہ کو لیکر وزیر اعلیٰ نے فوری ان کی منظوری کا اعلان کیا جن میں پی ایم جی ایس وائی گوتنھل سے لوور سانگلہ بذریعہ ہائر سیکنڈری اسکول گوتنھل،کلاکٹھا سے پیر تنوڑا سڑک، فضل آباد سے سی آر ایف روڈ محلہ کمہاڑاں، بفلیاز تا محلہ دندی سڑکوں کی منظوری شامل ہے۔اس کے علاوہ سرنکوٹ کے لئے30ہینڈ پمپ کی منظوری کی یقین دہانی کروائی جبکہ200کھمبے اور بجلی کی ترسیلی لائینوں اور ضروری ساز وسامان کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا۔وفد کے مطالبہ پر وزیرا علیٰ نے ہائی اسکول فضل آباد کو ہائر سیکنڈری اسکول کا درجہ دینے کا مطالبہ بھی منظور کیا۔ پی ڈی پی وفد نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور اُمید ظاہر کی کہ سرنکوٹ حلقہ کے تئیں ان کا یہ جذبہ قائم رہے گا۔اس موقعہ پرجنہوں نے چار نباڈ کی سڑکوں، 1000 پول، فلیاز۔میں کھیل کے میدان، چفلیاز میں ایڈمنسٹریٹیو بلاک، فضل آباد میں لفٹ سکیم، فضل آباد ہائی سکول، چندیمڑھ کے درجات بڑھا کر ہذئیر سیکنڈری بنانے، بفلیاز گرلز مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دینے کی ما۔گ کی، فلڈ پروٹیکشن کیلئے 3 کروڑ روپے کی واگزاری کی مانگ کی، سنئی نالہ پر فٹبرج، گونتھل اور سنئی کو آر بی اے کا درجہ دینے کی مانگ جے علاوہ عوام کو درپیش کئی مشکلات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کئی علاقوں میں سڑکوں، بجلی، اور پانی کی ضرورت ہے جنکو فی الفور پورا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو جو راحت گذشتہ تین سالوں کے دوران ملی ہے وہ ستر سالوں سے نہیں مل سکی تھی اور مذید بھی پسماندہ طبقہ جات ایسی کی کارکردگیوں کی امید بنائے ہوئے ہیں انہوں نے اس موقع پر پہاڑی طبقہ کے کئی مسائل بھی اٹھائے۔ ان کے ہمراہ پی ڈی پی کے کئی کارکنان سمیت مختلف طبقہ جات کے کئی لوگ موجود تھے