ضلع کے مطالبہ کو لے کر’ بند ‘ نوشہرہ میں 10ویں روز بھی عام زندگی مفلوج بلاک سطح پر اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر تعےنات کئے جائےں: کلدےپ راج گپتا

صدام بٹ
نوشہرہ //نوشہرہ میں اتوار کو ضلع کا مطالبہ کو لے کر ’بند ہڑتال ‘ دسویں روز بھی جاری رہی جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج رہی ۔ مظاہروں ، احتجاجی جلوسوں اور دھرنوں کا سلسلہ بھی جا ری رہا جس کے دوران ہڑتال کی کال دینے والی تنظیموں کے رہنماؤں نے مخلوط حکومت کی سخت تنقید کی ۔ اس بیچ پہاڑی مشاروتی بورڈ کے وائس چیئر مےن کلدےپ راج گپتا نے نوشہرہ دورہ کے دوران عوام کے مطالبات کو جائز قرار دےتے ہوئے کہا کہ ہو سکے تو بلاک سطح پر اےڈےشنل ڈی سی تعےنات کئے جا نے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوٹرنکہ مےں اےڈےشنل ڈی سی کی تعےناتی کو کسی بھی طور غلط نہیں قرار دیا جا سکتا ۔ واضح رہے کہ کئی بی جی پی لےڈران ہی اپنے بیانات میں کوٹرنکہ میں ایڈ یشنل ڈی سی کی تعیناتی پر سوال کھڑے کر چکے ہیں ۔ وزیر صحت بالی بھگت ، جن کا تعلق بھاجپا سے ہی ہے ، جب چند روز قبل وزرا¿ کے گروپ کے ساتھ نوشہرہ آئے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ کوٹرنکہ میں ایڈیشنل ڈی سی کی اسامی کے لئے کابینہ کی منظوری نہیں لی گئی نیز اس سلسلہ میں بی جے پی کی رائے نہیں لی گئی تھی ۔ وہیں رکن اسمبلی نوشہرہ رویندر رینہ نے کوٹرنکہ میں ایڈیشنل ڈی سی کی تعینات کو نوشہرہ ، کالاکوٹ اور سندر بنی کے لوگوں میں دوریاں ڈالنے کی کوشش قرار دیا تھا ۔