کٹھوعہ تا کشتواڑ ریلوے لائن کی تعمیر 6170.91کروڑ روپے تخمینہ لاگت کا 258.10کلومیٹر پروجیکٹ مرکزی ریلوے بورڈ کے زیر غور

الطاف حسین جنجوعہ
جموں//ریاستی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ کشتواڑ اور کٹھوعہ کودرمیان ریلوے لنک تعمیر کرنے کا ایک منصوبہ مرکزی وزارت ریلوے کے زیر غور ہے۔حکام کے مطابق سب سے پہلے مالی سال 2009-10کوکشتواڑ اور کٹھوعہ کے درمیان ریلوے لائن تعمیر کرنے کے لئے سروے کیاگیاتھاالبتہ بعد میں”Reconnaissance Engineering-cum-Traffic“نے اپنے سرورے میںبسوہلی۔ بھدرواہ کے راستے کٹھوعہ ۔کشتواڑ ریلوے لائن کی تعمیر کے لئے مکمل سروے تیار کیا ہے۔ ریاستی محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کے اعلیٰ حکام کے مطابق جنوری2016میں مذکورہ سروے ناردرن ریلوے نے مرکزی وزارت کے ریلوے بورڈ کو پیش کیاہے، جہاں اس پر غور کیاجارہاہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ کی کل لمبائی 258.10 کلومیٹر بتائی گئی ہے جس پر 6170.91کروڑ روپے خرچہ آنے کا تخمینہ ہے جبکہ اس کی ریٹرن ریٹ (-) 5.24 %سالانہ بتایاگاہے۔یادد رہے کہ 2جنوری2017کو قانون سازیہ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران گورنر این این ووہرہ نے کشتواڑ اور کٹھوعہ کے درمیان ریلوے لائن کی تعمیر کے لئے سروے کا ذکر کیاتھا۔ یاد رہے کہ جولائی 2015میں ریلوے کے مرکزی وزیر سریش پربھو نے پانچ روزہ دورہِ جموں کے دوران ریلوے حکام، سیاسی لیڈران سے ملاقات کے بعد اودھم پور سے کشتواڑ، جموں سے پونچھ اور بارہمولہ سے کپواڑہ ریلوے لائن کا سروے کرانے کا اعلان کیاتھا۔ انہوں نے ساتھ ہی ریاست میں ریلوے میں روزگارکے مواقعے پیدا کرنے کے لئے جموں میں ریلوے مینوفیکچرنگ فیکٹری قائم کرنے کا بھی اعلان کیاتھا۔